• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ ڈیرہ غازیخان

شہر کی تعمیر وترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور مکمل ہو نے والے منصوبوں کا افتتاح , ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان

webmaster by webmaster
دسمبر 20, 2019
in جنوبی پنجاب
0
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا دورہ ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور شہر کی تعمیر وترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساڑھے 13ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ دورویہ سڑک کا افتتاح کیا۔52کلومیٹر طویل دورویہ سڑک سے مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے ساتھ دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی آمد ورفت میں بے پناہ آسانیاں پیدا ہوں گی-وزیراعلی نے غازی یونیورسٹی کے بعض بلاکوں کی تعمیرکے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا-وزیر اعلی نے غازی یونیورسٹی میں ای روزگار سنٹر کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ نے کرکٹ سٹیڈیم اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے وہیکلز انسپکشن سٹیشن کا بھی افتتاح کیا-وزیر اعلی نے گورنمنٹ ڈگری کالج فاروویمن کے بی ایس بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلی نے ڈیرہ غازی خان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سنگ بنیاد رکھا-وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تونسہ شریف میں بی ایس پروگرام اورلائبریری کے قیام کے لئے نئے بلاک اور عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھا-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ 52کلو میٹر طویل ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ دورویہ سڑک جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے اور ہم عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پید ا کررہے ہیں جبکہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلا ہوا تھا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لئے اربوں روپے کے منصوبے لیکر آیا ہوں اوران منصوبوں سے پسماندہ علاقے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کیا اور وزیراعلیٰ نے ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے نئے بلاک کا دورہ کیا-ٹیچنگ ہسپتال میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے لئے 5ارب روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے-سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کو نئے بلاک میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی – ٹیچنگ ہسپتال میں 4ارب روپے سے زائدکی لاگت سے کارڈیالوجی سنٹر بنایاجائے گااورآؤٹ ڈورڈیپارٹمنٹ،گائنی اورنیوروسرجری کے علیحدہ وارڈ بنیں گے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہسپتال میں ہر وہ سہولت فراہم کریں گے جو مریضوں کا حق ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے ضلعی ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اب پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ عام آدمی کو سرکاری ہسپتال میں وہی علاج معالجہ ملے گا جو امراء کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں بلوچ لیویز لائنز بھی گئے -وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس فورس سرائے کی تزئین و آرائش کے منصوبے اورضلع کچہری کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کاسنگ بنیادرکھا۔وزیراعلیٰ کو بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویزکو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس کے ترقی پانے والے 6افسران کو بیچ بھی لگائے- وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز شاندار روایات کی حامل فورسز ہیں – بارڈرملٹری پولیس اوربلوچ لیویز نے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاہے او ر ہمیں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز پر فخر ہے -بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں – کوہ سلیما ن کے قبائلی علاقوں میں سٹریٹ کرائم اورچوری جیسے جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے- بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کے زیرانتظام علاقوں میں امن وامان کی صورتحال پورے صوبے میں ایک مثال ہے اوریہاں کے لوگ پرامن اور باوقار ہیں -انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ کوہ سلیمان کے مکینوں کیلئے پولیس اور رینجرز میں بھرتی کے قواعد میں خصوصی طو رپر رعایتیں دی جا رہی ہیں اور اس علاقے کے شہریوں کو بھرتی کے لئے عمر کی حد اور جسمانی پیمائش میں خصوصی رعایت دی جائے گی-انہوں نے کہاکہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویزکے ملازمین کی ترقی عرصہ دراز سے زیر التواء تھی-اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے 115ملازمین کو ترقی دی گئی ہے-ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کونئی گاڑیاں دی گئی ہیں -بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویزکی 666خالی آسامیوں پر ترمیم شدہ قواعد کے مطابق بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے-علاقے کے لوگوں کی بھرتی کے لئے سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈکانسٹیبل اورکانسٹیبل کی 565نئی آسامیاں دی جا رہی ہیں – انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں 6نئے پولیس سٹیشنز اور سکیورٹی پوسٹوں کی منظوری دی گئی ہے-بارتھی اور فاضلہ کچھ میں ریسکیو 1122 کے سینٹرز بھی زیر تعمیر ہیں -ڈیرہ غازی خان میں ایک کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے سرائے بارڈر ملٹری پولیس کی تعمیرو مرمت کی جارہی ہے-میں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے جوانوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں –

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت  کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

دورہ ڈیرہ غازیخان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی سکیموں پر پیشرفت،امن وامان کی صورتحال اور صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت مرحلہ وار جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اورامن وامان کی صورتحال میں یقینی بہتری لانے کے لئے موثر اقدامات کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس کے اشتراک سے مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں – فورٹ منرو، تونسہ او ردیگر علاقوں میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں -وزیراعلیٰ نے چوری او ردیگر جرائم کے سدباب کے لئے کیمروں کی تنصیب کا حکم دیا- انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس میں رشوت ستانی کی شکایات کا فوری سدباب کیا جائے-پولیس میں منظور شدہ خالی آسامیوں میں بھرتی کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جارہا ہے -کوہ سلیمان کے مکینوں کو بھرتی قوانین میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے -ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی اتھارٹی کا منصوبہ جلد فنکشنل کر دیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان میں واسا او رپی ایچ اے کے ادارے تشکیل نو کے بعدجلد فعال کئے جا رہے ہیں -غازی گھاٹ برج پر جلد کام شروع کیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان کے بس سٹینڈ کو اے گیٹگری میں شامل کر کے مسافروں کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے -ڈیرہ غازی خان ناردن بائی پاس کا تعمیراتی کام جلد شروع کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے ہر یونین کونسل میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے کاجائزہ لینے کی ہدایت کی-انہوں نے کہاکہ بارڈر ملٹری پولیس کو سہولتیں او رحقوق دے رہے ہیں، کام کر کے دکھائیں ورنہ کڑا احتساب کریں گے -پارکوں کی جلد ازجلد تزئین نو کاعمل مکمل کیا جائے- اجلاس میں انڈس ہائی وے پر حادثات کی روک تھام کے لئے رابطہ سڑکوں پر سپیڈ بریکر بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا- وزیراعلیٰ نے کہاکہ انڈس ہائی وے پر اوور سپیڈنگ روکنے کے لئے متعلقہ حکام موثراقدامات اٹھائیں -وزیراعلیٰ نے شہریوں کی سہولت کے لئے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کی صفائی،سیوریج اور بیوٹی فکیشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی – آرپی او ڈیرہ غازی خان کی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور تھانہ کلچر میں بہتری کے لئے لائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا-وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ڈیرہ غازی خان میں ایس ایچ اوز کے دفاتر میں مانیٹرنگ کے لئے کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں اور پولیس موبائل گاڑیوں کا گشت کے دوران پوزیشن کا تعین کرنے کے لئے ٹریکر کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے -پولیس تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان کو ماڈل تھانہ بنا کر عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں -وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے لئے ترقیاتی پیکیج قابل تحسین ہے- مشیر حنیف پتافی نے کہاکہ اعلیٰ انتظامی ٹیم سے بہترین نتائج حاصل ہورہے ہیں – سرداراحمدعلی دریشک نے کہاکہ عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب ہونا جنوبی پنجاب کی خوش قسمتی ہے -اراکین اسمبلی نے اجلاس کے دوران تجاویز او رسفارشات پیش کیں، وزیراعلیٰ نے تجاویز پر عمل درآمد کی ہدایت کی-اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل، صوبائی مشیر حنیف پتافی، اراکین اسمبلی سرداراحمد علی دریشک، خواجہ داؤد سلیمانی، صوبائی مشیر آصف محمود،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی –

ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکٹہاؤس ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ صحافیوں کو بھی صحت کارڈ کی سہولت میں شامل کیاجائے گا- وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اصولی فیصلہ کیاہے کہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافیوں کےلئے کالونی بنائی جائے گی اور میں آج ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان کرتا ہوں – کمشنر ڈیرہ غازی خان صحافی کالونی کے لئے اراضی کی جلد نشاندہی کریں -انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے انتہائی مختصر عرصے میں فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات کئے ہیں -پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بے شمار منصوبے لے کر آئے ہیں -میں لاہور میں ڈیرہ غازی خان کا وکیل بن کر موجود ہوں – ایک برس میں صوبے میں 9نئے ہسپتال شروع کئے ہیں -ہسپتالوں میں 9ہزار بستروں کا اضافہ کررہے ہیں -28برس بعد نئے ہسپتال بن رہے ہیں -شعبہ صحت کے بجٹ میں 27فیصد اضافہ کیاگیاہے-ڈیرہ غازی خان میں شعبہ صحت کے حوالے سے 15ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے- عام آدمی کے مسائل سمجھتا ہوں او رانہیں حل کرتا ہوں –

Tags: d g khan news
Previous Post

کیا یہ کارکردگی نہیں ؟؟؟؟؟ .. تحریر۔نثار احمدخان،لیہ

Next Post

آرمی چیف کی جمہوری اداروں کی حمایت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، فواد چوہدری

Next Post
آرمی چیف کی جمہوری اداروں کی حمایت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، فواد چوہدری

آرمی چیف کی جمہوری اداروں کی حمایت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، فواد چوہدری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور شہر کی تعمیر وترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساڑھے 13ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ دورویہ سڑک کا افتتاح کیا۔52کلومیٹر طویل دورویہ سڑک سے مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے ساتھ دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی آمد ورفت میں بے پناہ آسانیاں پیدا ہوں گی-وزیراعلی نے غازی یونیورسٹی کے بعض بلاکوں کی تعمیرکے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا-وزیر اعلی نے غازی یونیورسٹی میں ای روزگار سنٹر کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ نے کرکٹ سٹیڈیم اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے وہیکلز انسپکشن سٹیشن کا بھی افتتاح کیا-وزیر اعلی نے گورنمنٹ ڈگری کالج فاروویمن کے بی ایس بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلی نے ڈیرہ غازی خان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سنگ بنیاد رکھا-وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تونسہ شریف میں بی ایس پروگرام اورلائبریری کے قیام کے لئے نئے بلاک اور عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھا-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ 52کلو میٹر طویل ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ دورویہ سڑک جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے اور ہم عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پید ا کررہے ہیں جبکہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلا ہوا تھا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لئے اربوں روپے کے منصوبے لیکر آیا ہوں اوران منصوبوں سے پسماندہ علاقے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کیا اور وزیراعلیٰ نے ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے نئے بلاک کا دورہ کیا-ٹیچنگ ہسپتال میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے لئے 5ارب روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے-سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کو نئے بلاک میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی - ٹیچنگ ہسپتال میں 4ارب روپے سے زائدکی لاگت سے کارڈیالوجی سنٹر بنایاجائے گااورآؤٹ ڈورڈیپارٹمنٹ،گائنی اورنیوروسرجری کے علیحدہ وارڈ بنیں گے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہسپتال میں ہر وہ سہولت فراہم کریں گے جو مریضوں کا حق ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے ضلعی ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اب پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ عام آدمی کو سرکاری ہسپتال میں وہی علاج معالجہ ملے گا جو امراء کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں بلوچ لیویز لائنز بھی گئے -وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس فورس سرائے کی تزئین و آرائش کے منصوبے اورضلع کچہری کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کاسنگ بنیادرکھا۔وزیراعلیٰ کو بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویزکو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس کے ترقی پانے والے 6افسران کو بیچ بھی لگائے- وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز شاندار روایات کی حامل فورسز ہیں - بارڈرملٹری پولیس اوربلوچ لیویز نے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاہے او ر ہمیں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز پر فخر ہے -بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں - کوہ سلیما ن کے قبائلی علاقوں میں سٹریٹ کرائم اورچوری جیسے جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے- بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کے زیرانتظام علاقوں میں امن وامان کی صورتحال پورے صوبے میں ایک مثال ہے اوریہاں کے لوگ پرامن اور باوقار ہیں -انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ کوہ سلیمان کے مکینوں کیلئے پولیس اور رینجرز میں بھرتی کے قواعد میں خصوصی طو رپر رعایتیں دی جا رہی ہیں اور اس علاقے کے شہریوں کو بھرتی کے لئے عمر کی حد اور جسمانی پیمائش میں خصوصی رعایت دی جائے گی-انہوں نے کہاکہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویزکے ملازمین کی ترقی عرصہ دراز سے زیر التواء تھی-اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے 115ملازمین کو ترقی دی گئی ہے-ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کونئی گاڑیاں دی گئی ہیں -بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویزکی 666خالی آسامیوں پر ترمیم شدہ قواعد کے مطابق بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے-علاقے کے لوگوں کی بھرتی کے لئے سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈکانسٹیبل اورکانسٹیبل کی 565نئی آسامیاں دی جا رہی ہیں - انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں 6نئے پولیس سٹیشنز اور سکیورٹی پوسٹوں کی منظوری دی گئی ہے-بارتھی اور فاضلہ کچھ میں ریسکیو 1122 کے سینٹرز بھی زیر تعمیر ہیں -ڈیرہ غازی خان میں ایک کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے سرائے بارڈر ملٹری پولیس کی تعمیرو مرمت کی جارہی ہے-میں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے جوانوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں - وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت  کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس دورہ ڈیرہ غازیخان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی سکیموں پر پیشرفت،امن وامان کی صورتحال اور صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت مرحلہ وار جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اورامن وامان کی صورتحال میں یقینی بہتری لانے کے لئے موثر اقدامات کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس کے اشتراک سے مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں - فورٹ منرو، تونسہ او ردیگر علاقوں میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں -وزیراعلیٰ نے چوری او ردیگر جرائم کے سدباب کے لئے کیمروں کی تنصیب کا حکم دیا- انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس میں رشوت ستانی کی شکایات کا فوری سدباب کیا جائے-پولیس میں منظور شدہ خالی آسامیوں میں بھرتی کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جارہا ہے -کوہ سلیمان کے مکینوں کو بھرتی قوانین میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے -ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی اتھارٹی کا منصوبہ جلد فنکشنل کر دیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان میں واسا او رپی ایچ اے کے ادارے تشکیل نو کے بعدجلد فعال کئے جا رہے ہیں -غازی گھاٹ برج پر جلد کام شروع کیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان کے بس سٹینڈ کو اے گیٹگری میں شامل کر کے مسافروں کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے -ڈیرہ غازی خان ناردن بائی پاس کا تعمیراتی کام جلد شروع کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے ہر یونین کونسل میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے کاجائزہ لینے کی ہدایت کی-انہوں نے کہاکہ بارڈر ملٹری پولیس کو سہولتیں او رحقوق دے رہے ہیں، کام کر کے دکھائیں ورنہ کڑا احتساب کریں گے -پارکوں کی جلد ازجلد تزئین نو کاعمل مکمل کیا جائے- اجلاس میں انڈس ہائی وے پر حادثات کی روک تھام کے لئے رابطہ سڑکوں پر سپیڈ بریکر بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا- وزیراعلیٰ نے کہاکہ انڈس ہائی وے پر اوور سپیڈنگ روکنے کے لئے متعلقہ حکام موثراقدامات اٹھائیں -وزیراعلیٰ نے شہریوں کی سہولت کے لئے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کی صفائی،سیوریج اور بیوٹی فکیشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی - آرپی او ڈیرہ غازی خان کی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور تھانہ کلچر میں بہتری کے لئے لائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا-وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ڈیرہ غازی خان میں ایس ایچ اوز کے دفاتر میں مانیٹرنگ کے لئے کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں اور پولیس موبائل گاڑیوں کا گشت کے دوران پوزیشن کا تعین کرنے کے لئے ٹریکر کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے -پولیس تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان کو ماڈل تھانہ بنا کر عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں -وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے لئے ترقیاتی پیکیج قابل تحسین ہے- مشیر حنیف پتافی نے کہاکہ اعلیٰ انتظامی ٹیم سے بہترین نتائج حاصل ہورہے ہیں - سرداراحمدعلی دریشک نے کہاکہ عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب ہونا جنوبی پنجاب کی خوش قسمتی ہے -اراکین اسمبلی نے اجلاس کے دوران تجاویز او رسفارشات پیش کیں، وزیراعلیٰ نے تجاویز پر عمل درآمد کی ہدایت کی-اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل، صوبائی مشیر حنیف پتافی، اراکین اسمبلی سرداراحمد علی دریشک، خواجہ داؤد سلیمانی، صوبائی مشیر آصف محمود،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی - ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکٹہاؤس ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ صحافیوں کو بھی صحت کارڈ کی سہولت میں شامل کیاجائے گا- وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اصولی فیصلہ کیاہے کہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافیوں کےلئے کالونی بنائی جائے گی اور میں آج ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان کرتا ہوں - کمشنر ڈیرہ غازی خان صحافی کالونی کے لئے اراضی کی جلد نشاندہی کریں -انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے انتہائی مختصر عرصے میں فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات کئے ہیں -پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بے شمار منصوبے لے کر آئے ہیں -میں لاہور میں ڈیرہ غازی خان کا وکیل بن کر موجود ہوں - ایک برس میں صوبے میں 9نئے ہسپتال شروع کئے ہیں -ہسپتالوں میں 9ہزار بستروں کا اضافہ کررہے ہیں -28برس بعد نئے ہسپتال بن رہے ہیں -شعبہ صحت کے بجٹ میں 27فیصد اضافہ کیاگیاہے-ڈیرہ غازی خان میں شعبہ صحت کے حوالے سے 15ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے- عام آدمی کے مسائل سمجھتا ہوں او رانہیں حل کرتا ہوں -
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.