راجن پور(صبح پا کستان)ڈپٹی سپیکر پنجا ب ا سمبلی سر د ا ر د و ست محمد مزا ر ی نے ملکی معیشت اور ٹیکس نظام میں بہتری کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کو معاشی لحاظ سے عالمی چیلنجز کا سامنا تھا۔پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کو عوامی مفاد میں مشکل فیصلے کرنے پڑے،یہ فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔لیکن وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی شب وروز محنت کے نتیجہ میں معاشی درجات اور ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے۔عمران خان نے مضبوط معیشت کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور حال ہی میں عالمی اداروں کی طرف سے ملکی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مشکل ترین حالات کا سامنا کرتے ہوئے ملکی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر گئی اور انشاء اللہ امید کی جا سکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں معیشت کے حوالے سے مزید خوشخبریاں آئیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط معیشت مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے اور اس کے اثرات ملک میں اندرونی و بیرونی سرمایہ سے لے کر عام آدمی کو پہنچنے والے ریلیف تک ہوں گے۔