9 مئی کے مقدمات: علیمہ خان کا بیٹا گرفتار، پولیس کی تصدیق
لاہور ۔ پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا ...
لاہور ۔ پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا ...
لیّہ (صبح پاکستان) لیہ کے ڈبل شاہ عبدالحئی تونگر کے فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت این سی سی آئی ...
یہ،( صبح پاکستان )جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلہ میں اختتامی کرکٹ میچ ڈی سی الیون اور ڈیپارٹمنٹس الیون کے ...
قدرت کے کارخانے میں حسن ،سچائی، روشنی اور حکمت کے بے شمار رنگ ہیں اور رنگ جب باتیں کرنے لگیں ...
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی ...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بیرونی تجارت کے جاپانی ادارے جیٹرو کے صدر سے ملاقاتجاپانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ...
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...
Read moreDetailsلاہور ۔ پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ ریزعظیم 9 مئی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، ان کا بیٹا اپنی بیوی اور والد کے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نے گھر میں ڈرائیورز کو بھی ہراساں کیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغوا کرکے لے گئے، شاہ ریز خان کے 2 بچوں کے سامنے کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ لاہور پولیس چیف نے گرفتاری کی تردید کی ہے۔