ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان ): محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر قیادت قافلہ امن ڈیرہ غازی خان پہنچاجہاں صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام عام کریں اور نفرت و اشتعال انگیز تقاریر سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تمام مکاتب فکر قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ملک دشمن اندرونی و بیرونی سازشوں کو قومی اتحاد کے ذریعے ناکام بنانا ہوگا.اس موقع پرکمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری،آر پی او ڈی جی خان محمد اظہر اکرم، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈی پی او صادق خان بلوچ سمیت ڈویژن ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے دیگر ڈویژنل و ضلعی افسران موجود تھے.قافلہ امن میں مولانا پیر مسعود قاسم قاسمی،مولانا مشتاق لاہور،مولانا اسد اللہ درخواستی،مفتی فتح محمد راشدی‘علامہ رشید ترابی، مفتی عاشق حسین شاہ،مولانا عبد الستار نیازی،مفتی محمد احمد،مفتی محمد شفیق اعوان، مولانا قاضی عبد الغفارقادری،مولانا عبید اللہ قادری،قاری بلال گولڑوی، میاں اجمل عباس،صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد،حاجی غلام حسین گیلانی،سعید انور،قاری عمر بن عبدالعزیزودیگر بھی ہمراہ تھے،اجلاس میں زونل ایڈ منسٹریٹر اوقا ف اور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تما م مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام،امن کمیٹیوں کے ممبران مولانا سید محمد عبدالمعبود آزاد،مولانا محمد اشفاق قاسمی، مولانااقبال حسین،مولانا محمد اقبال رشید،مولانا سعید ربانی،مولانا عبدالرزاق شاد،مولانا جلیل احمد صدیقی،مولانا یٰسین راہی، مولانا محمد عثمان،سید ندیم حیدر نقوی،مولانا عبدالغنی ثاقب،شیخ عامر سلیم،پروفیسر محمد مکی،سید غضنفر عباس نقوی،محمد عبدالستار علی پوری،مولانا بخش صدیقی،قاری نور الحسن رحیمی،مظہر علی لاشاری،علامہ اشفاق علی چشتی،سردار اجمل خان چانڈیہ، مولانا یوسف کھوسہ، علامہ سلیمان شاکر،مولانا عبدالرحمن غفاری ودیگر نے شرکت کی.
مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملک کی سلامتی و تحفظ کیلئے عزم استحکام کے لائحہ عمل کا جو فیصلہ کیا ہے پوری قوم اور علماء کرام اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکرگزار ہیں جنہوں نے محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کے قافلوں کو خصوصی طور پرپورے پنجاب میں بھیجا جو کہ امن وامان کا پیغام ہے انہوں نے کہا کہ آج ڈیرہ غازی خا ن ڈویژن میں اتحاد بین المسلمین پنجاب کا یہ آخری اجلاس ہے اور ہم لاہورسے اتحاد امت، یکجہتی، سلامتی،جذبہ ایثار وقربانی اور امن محبت کا پیغام لیکر نکلے ہیں،تمام علماء کرام معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم اورافواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیرکی عسکری صلاحیتوں کو عالمی سطح پر سراہا جانا ہماری سفارتی کامیابی اورقومی خودداری عسکری وقار کا مظہرہے،اجلاس میں شریک ڈیرہ غازی خان کے تمام علماء کرام نے یہ یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ سے پر امن ہیں اور یہاں پر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے ان شاء اللہ امسال بھی یہ محرم الحرام امن سے گزرے گا.
کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے قافلہ امن کو ڈیرہ غازی خان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ قافلہ امن ملک بھر میں اتحاد، رواداری اور امن کا پیغام عام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب قافلہ امن کا حصہ ہیں اور عاشورہ محرم کو پرامن بنانے کے لیے علماء، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں پیغامِ پاکستان کے فروغ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے علماء، انتظامیہ اور پولیس کے درمیان مؤثر اشتراک کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس میں صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی نے قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا.
آخر میں ملکی سلامتی و استحکام ترقی و خوشحالی،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، مقبوضہ کشمیر اورغزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails







