نقطہ نظر لہو رَنگ وادی محمد عمار احمد کشمیر میں شبِ ظلمت کی ابتداء1846 میں گورے سرکار کے ہاتھوں اس...
Read moreDetailsسپہ سالارامن۔حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ۔۔۔ایک خوشبو کا سفر تبصرہ: حسیب اعجاز عاشر پاک ٹی ہاوس میں کئی...
Read moreDetailsز ہرِ ہلاہل عفت انسان کا خمیر مادی خواہشات سے اٹھا ہے ۔اس کی گھٹی میں کئی خواہشات کے پیمانے...
Read moreDetailsماں ولی تحریر : انجم صحرائی قارئین کرام ! آج میں جس شخصیت کے حوالے سے اپنی یادوں کو ترتیب...
Read moreDetailsروضۃ الاقطاب ۔۔۔ ازقلم: حسیب اعجاز عاشر علمی ، ادبی، سماجی و ثقافتی تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ڈاکٹر...
Read moreDetailsچہء مگوئیاں عفت مرشد نے بارہا مجھے ایک ہی نصیحت کی کہ عام لوگوں کی بات کرو عام لوگوں کی...
Read moreDetailsبدمعاشی کا سنہری دور مقبول جنجو عہ آج کل بدمعاشی پر بہت بری طرح زوال آیا ھوا ھے میں نے...
Read moreDetailsاداریہ جزل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر تر قی دی جا ءے پاک فوج نے آرمی چیف...
Read moreDetailsصدقے واری ہو تجھ پہ بادِ صبا ۔۔ ہو مبارک تجھے یہ سالگرہ لاہور رائٹرز کلب کے زیرِ اہتمام فرحت...
Read moreDetailsسیاہ ہاتھ عفت میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے ۱۶...
Read moreDetailsعلیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsHELp LINE with ANJUM SEHRAI
محمد رمضان فریادی کی فریاد کون سنے گا ؟
لیہ (صبح پا کستان ) محلہ فیض آباد لیہ کا 45 سالہ محمد رمضان فریدی سائیکل مرمت کا کام کرتا ہے ۔ وہ بچپن ہی سے سا ئیکل مرمت کا کام کر رہا ہے ۔ آج کل اسلم موڑ پہ ایک دکان کے باہر فٹ پا تھ پر اپنی دکان سجا ئے ہو ئے ہے ۔
محمد رمضان فریادی ی کے تین بچے ہیں ۔19 سال کی بڑی بیٹی عروج خانم ہے جو نہ صرف گو نگی اور بہری ہے بلکہ ذہنی معزور بھی ہے ۔ عروج خانم مقا می سپیشل ایجو کیشن سنٹر کی طا لبہ بھی ہے. اس سے چھو ٹا بیٹا لعل حمیر حسین کی عمر 14 سا ل کے قریب ہے اس کا تقریبا قد تین فٹ ہے اور وہ بھی گونگا بہرہ اور ذہنی مریض ہے
محمد رمضان فریادی کا ایک اور بیٹا عمیر حسین ہے وہ نار مل ہے اور آ ٹھویں کلاس میں زیر تعلیم ہے ۔ فریادی کے پاسد سر چھپا نے کے لئے اپنی چھت بھی نہیں ہے اور اسے اس کے بچوں کو اس کے سسرال والوں نے اپنے گھر میں جگہ دی ہو ئی ہے ۔

فریادی آج صبح پا کستان کے دفتر اپنے ذہنی مریض بچے لعل حمیر حسین کے ساتھ آ یا وہ مجھ سے مشورہ کر نے آیا تھا کہ وہ کیا کرے ؟
وہ اپنی درد بھری کتھا سناتے ہو ئے رونے لگ گیا ۔ اس نے بہتے آ نسووّ ں کے ساتھ مجھے بتا یا کہ وہ 19 سال سے اپنے ذہنی معذ ور بچوں کا علاج کرا رہا ہے ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ان بچوں میں عمر کے ساتھ ساتھ ذہنی بہتری آ ئے گی ۔
معالج کہتے ہیں کہ کم از کم پندرہ سال تک دواءیں استعمال کراءو ۔
میں ان بچوں کا علاج کرا رہا ہوں ، ہمارے گھر میں فاقے ہو سکتے ہیں مگر بچوں کی دواءی کا نا غہ نہیں ہو تا ۔
کیا علاج سے کو ئی فا ئیدہ ہو رہا ہے ؟ میں نے فریادی سے پو چھا ۔ جی اب میری بیٹی آن اوں ابا اماں کہنے لگی ہے وہ اب اشارے سے روٹی بھی ما نگ لیتی ہے لیکن ابھی دیرہے ۔
مگر ۔۔اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ۔۔مجھے یقین ہے کہ میرے بچے بھی صحت یاب ہو جا ءیں گے ۔
سر جی میں روزانہ سو ڈیرھ سو روپے کماتا ہوں مجھے سمجھ نہیں آ تی کہ میں ان سو ڈیڑھ سو روپوں سے بچوں کو روٹی کھلا ءوں یا دوائی خریدوں ؟
میں نے سب کو در خواستیں بجھوائی ہیں وزیر اعلی وزیر اعظم سمیت سب کو سارے ڈا کو منٹس کی کا پیاں لگا کے..مگر مجھے جواب تک نہیں ملا ۔
اب میں کیا کروں ؟ میں تھک گیا ہوں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ تی ۔۔
آپ بڑے سیا نے ہیں آپ مجھے مشورہ دیں ۔۔ آ پ بتا ئیں میں کیا کروں میں اپنے ان معذور بچوں کا علاج کیسے کراءوں ادویات کے لئے پیسے کہاں سے لا ءوں ؟سو ڈیرھ روپے میں روٹی خریدوں یا دوائی
دو ستو فریادی کی فریاد مجھے دکھی کر گئی ۔ میری دا نشوری دھری کی دھری رہ گئی ۔ میں ان سوالوں کا کیا جواب دوں ؟ فریادی کے ان سوالوں کا جواب میرے پاس تو نہیں ؟
ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس ہو ۔
جو دوست محمد رمضان فریادی کے اس سوال کا جواب دینا چا ہیں وہ ان کے مو بائل نمبر پر کال کر کے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔۔
محمد رمضان فریادی نزدجناح پارک محلہ فیض آ باد لیہ ۔پا کستان
Muhammad Ramzan Faryadi
mob . oo923055909096
UBL cobarah road layyah Acount .#0204831211