لیہ( صبح پا کستان)انسانی ہمدردی اور خدمت کا جذبہ بہت بڑی نیکی اور عبادت ہے ،ایسے لوگ قابل عزت اور...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام دیسی کشتی جشن بہاراں میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیاجس...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دستاربندی کی تقریب ;آج بارتھی میں منعقد...
Read moreDetailsصبح پا کستان لیہ جنو بی پنجاب سے سو شل میڈ یا پر ایک معروف نیوز پیج ہے ، صبح...
Read moreDetailsروجھان: پنجاب کے ضلع راجن پور کے شہر روجھان میں دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج تونسہ شریف گئے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان )ڈی پی او لیہ کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب پیر رفاقت علی گیلانی ،ایم پی اے...
Read moreDetailsلاہور۔ سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو اسلحہ اور بارودی مواد...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)لیہ ڈویژن بنانے کے مطالبہ کے حق میں وکلا بھی میدان میں آ گئےڈسٹرکٹ بار ہال کے باہر...
Read moreDetailsلیہ {صبح پا کستان} مسلم لیگ ن کے سا بقہ حکومت کے دور میں لیہ ڈویژن بنا نے کا اصولی...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
فینسی ڈریس میں ملبوس ننھے بچوں نے گلدستے پیش کئے ۔ آئی جی پنجاب سے اراکین اسمبلی مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی ۔ ایم پی اے سردار احمد علی دریشک ۔ ایم پی اے فاروق امان اللہ ۔ وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کے خاوند اخوند ہمایوں رضا ،انیس الرحمان،شیخ سلیم ،ملک منور ثاقب سمیت دیگر نے ملاقات کی اور پولیس سے متعلق
سفارشات پیش کیں ۔ آئی جی پنجاب نے ڈویژن کے پولیس شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں مالی امداد کے چیک دیئے ۔ شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ شہداء پولیس کا فخر اور بہادر جوان پولیس کا اثاثہ ہیں صوبہ میں 1466 اور ڈیرہ غازی خان ریجن کے 63 پولیس جوان اور افسران نے علاقہ میں امن وامان کے قیام کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ شہداء کے لواحقین کے کسی بھی سرکاری ادارہ میں جائز مسائل بروقت حل کرائے جائیں گے ۔ ہر دفتر میں عزت و احترام دلایا جائیگا ۔ آئی جی پنجاب عارف نوازنے پولیس کے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ آر پی او آفس میں ریجن کے ڈی پی اوز عاطف نذیر،صلاح الدین غازی ۔ ہارون الرشید اور محمد طاہر سمیت دیگر افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی نے ڈی جی خان ریجن میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بریفنگ لی آئی جی نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ پولیس کی فیملی کا ضلعی صدر ہسپتالوں میں ہر قسم کا علاج مفت ہوسکے ۔ بچوں کی اعلی نجی تعلیمی اداروں میں فیس کی پچاس فیصد رعایت دلائی جائے ۔ آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پولیس لائنز میں اردل روم بھی لگایا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانوں میں عوام کی عزت و تکریم کی جائے ۔ فورس میں نظم وضبط یقینی بنایا جائے ۔ کسی بھی پولیس جوان اور افسر کی قبضہ گروپ کی سرپرستی،غیر اخلاقی
سرگرمی اور جرائم پیشہ عناصر سے تعلق ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائیگی ۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او محمد عمر شیخ،ڈی پی او عاطف نذیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ریجن میں بہتر حکمت عملی اور مانیٹرنگ سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عارف نواز نے کہا کہ پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے خود چل کر کانسٹیبل لیول تک ملاقاتیں کرکے وارننگ دے رہا ہوں ۔ پولیس جیسے خاندان میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں انکے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ آر پی او محمد عمر شیخ نے کہا کہ ریجن کے پولیس ملازمین کی بروقت ترقی کے لئے بورڈ کا اجلاس منعقد کیا جائیگا ۔ مظفر گڑھ میں لیڈیز ہاسٹل کے قیام کےلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی ۔ قبل ازیں پولیس
ملازمین نے اپنے مسائل کے بارے میں آئی جی پنجاب سے کھل کر بات کی ۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے ڈی جی خان کے پولیس ملازمین اور افسران کو پولیس کے امیج کو بہتر کرنے کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایات جاری کیں ۔ دریں اثناء آئی جی نے بہتر کارکردگی کے حامل افسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد دیں اورڈیرہ غازی خان میں پودا بھی لگایا ۔