لیہ {صبح پا کستان} مسلم لیگ ن کے سا بقہ حکومت کے دور میں لیہ ڈویژن بنا نے کا اصولی فیصلہ ہو چکا تھا اگر ہماری حکومت کو بجٹ پیش کر نے کا موقع ملتا تو بھکر ، لیہ اور کوٹ ادو پر مشتمل ڈویژن بن چکا ہوتا ۔ یہ انکشاف مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اور سابق مشیر مہر اعجاز احمد اچلانہ نے صبح پا کستان کے پروگرام فیس بک لا ءیو ود انجم صحرائی میں گفتگو کرتے ہو ءے کیا ۔ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے بتایا کہ ہمارے لیہ ڈویژن
کے مطا لبہ پر اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی اس کمیٹی کے بہت سے اجلاس ہو ءے اور بآ خر اس کمیٹی نے لیہ ڈویژن بنا نے کی تجویز کو ریکمنڈ کر دیا ۔ تجویز کے مطا بق کوٹ ادو کو ضلع بنا کر بھکر ، لیہ اور کوٹ ادو پر مشتمل نیا ڈویژن بنا یا جا نا تھا جس کا ہیڈ کوارٹر لیہ بنتا ۔ لیکن میاں نواز شریف کے وزرت عظمی ہٹا ءے جانے کے بعد ملکی حالات یکدم تبدیل ہو گءے اور ہماری حکومت بجٹ پیش نہ کر سکی جس کی وجہ سے لیہ ڈویژن بنا نے کا خواب پورا نہ ہو سکا .
پروگرام میں سرادار ارشد اسلم خان سیہڑ ایڈوو کیٹ کا کہنا تھا کہ ضلع بھکر کے تمام ایم این اے اور ایم پی ایز لیہ کو نءے ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بنا نے کے ہمارے مطا لبہ کی تا ےیید کر چکے ہیں ۔ سردار ارشد اسلم نے دعوی کیا کہ بھکر کے تمام ممبران اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ملاقات میں لیہ کو نئے ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بنا نے کی حما یت کی ہے