ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دستاربندی کی تقریب ;آج بارتھی میں منعقد ہوئی ۔ بلوچ قبائل کے نمایاں سرداروں نے سردار عثمان بزدار کی دستار بندی کی ۔ بزدار قبیلے کے مقدمین اور معززین نے بھی سردار عثمان بزدار کی دستار بندی کی جس کے بعد سردار عثمان بزدار ، بزدار قبیلے کے سربراہ مقرر ہو گئے ۔ تقریب میں سندھ ، بلوچستان اور کوہ سلیمان کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بزدار قبیلے کے معززین شریک ہوئے ۔ قیصرانی قبیلے کے میر بادشاہ قیصرانی، دریشک قبیلے کے سردار احمد علی خان دریشک، لنڈ قبیلے کے جاوید لنڈ، مری قبیلے کے میر بہار خان مری، جعفر قبیلے کے الطاف خان جعفر، رند قبیلے کے میر عباس خان رند اور دیگر بلوچ قبیلوں کے سرداروں اور ممتاز شخصیات کے علاوہ ہزاروں قبائلیوں نے دستاربندی کی تقریب میں شرکت کی ۔ مہمانوں کی روایتی بلوچی ڈش’’ چھتری‘‘ اور’’ تریت‘‘ سے تواضع کی گئی ۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے دعا کرائی ۔ معروف روحانی شخصیت سید رفیق شاہ نے سردار عثمان بزدار کے سر پر روایتی بلوچی پگ پہنائی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے ’’ آس روٹی‘‘ کی رسم کا انعقاد کیا گیا اور سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی بھی کی گئی ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔ مولانا شفیق الرحمن آزاد نے دعا کرائی ۔ بلوچستان کے وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری، وزیر مملکت زرتاج گل اور رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز، خواجہ حامد تونسوی اور معززین علاقہ نے تقریب میں شرکت کی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails






