لا ہور ۔ معطل لیگی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے میرے متعلق غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے، میرا سیاسی کیریئر بے داغ ہے کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ تحریک انصاف کو بدتمیزی کا کلچر اپنے لیڈر کی طرف سے ورثے میں ملا۔ لاہور نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے میرے ساتھ حقارت آمیز انداز میں گفتگو کی جو ناقابل برداشت ہے ڈپٹی سپیکر کیساتھ بدتمیزی کی نہ ان کے خلاف نعرے لگوائے، بدتمیزی بھی میرے ساتھ ہوئی اور رکنیت بھی میری معطل کردی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی غلطی پر بھی رولز میں ترامیم ہونی چاہیے۔وزیر قانون نے میری غیر موجودگی میں میرے متعلق کومنٹس پاس کیے جو غیر مناسب ہیں راجہ بشارت پہلے اپنے گھر کی خواتین کو عزت دیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









