ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بزدار قبیلے کا سربراہ بننے پر علاقے میں دن بھر خوشی کا سماں رہا ۔ بزدار چیف کی دستاربندی کی تقریب میں ہزاروں قبائلیوں نے شرکت کی ۔ کوہ سلیمان کی خشک پہاڑیوں سے لوگ پیدل، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ہجوم کی صورت میں تقریب میں شرکت کیلئے ;200;تے رہے ۔ بستی سردار قلات بارتھی میں ہر طرف عید کا سماں تھا ۔ دستار بندی کی تقریب میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد صبح سویرے ہی شروع ہو گئی ۔ 5 فٹ لمبے توے پر بلوچ روایت کے مطابق نرم اور پتلی روٹیوں کی پکوائی کی گئی ۔ نرم اور پتلی روٹیوں کے چھوٹے ٹکڑے بھیڑ کے گوشت میں ڈال کر ’’تریت‘‘ بنایا گیا ۔ اس موقع پر خاص بلوچ ڈش ’’چھتری‘‘ بھی بنائی گئی ۔ بھیڑ کے ابلے ہوئے گوشت کو 12 ٹکڑوں میں کاٹ کر پیش کی جانے والی ڈش کا نام ’’چھتری‘‘ ہے ۔ بلوچ روایت کے مطابق قبائلی عوام جانور خود ذبح کرکے کھانا تیار کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو دستار بندی کے دوران سینکڑوں پگڑیاں پہنائی گئیں ۔ روایات کے مطابق جمع ہونے والی پگڑیوں کا کپڑا غریب اور مستحق لوگوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے ۔ وزیراعلیٰ کے والد سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم 1983 میں بلوچ قبیلے بزدار کے سربراہ بنے تھے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









