اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنوبی ایشیائکی سٹریٹجی میں بھارتی کردار اور...
Read moreDetailsجھل مگسی (مانیٹرنگ ڈیسک)درگاہ فتح پور پر ہونے والے دھماکے کے شہدا کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے، اتنا بڑا...
Read moreDetailsراولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سیاست میں پاک...
Read moreDetailsاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران جماعت نے سپریم کورٹ کی...
Read moreDetailsسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 4 سال کے لئے دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے بلا...
Read moreDetailsاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،عدم پیشی...
Read moreDetailsلاہورمانیٹرنگ ڈیسک )تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’شہادت...
Read moreDetailsلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ٹماٹر اور پیاز کی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے پریشان عوام پر پٹرول بم گر ا...
Read moreDetailsاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں میں اضافہ،تعدادایک لاکھ 32 ہزارتک جاپہنچی،نجی ٹی وی دنیا...
Read moreDetailsپشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ روڈ پرنجی ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف نے 300ارب کاجواب نہیں دیااس لئے ان کونکالاگیا،شاہدخاقان کوشرم آنی چاہئے کہ وہ ایک نااہل شخص کواپناوزیراعظم کہتے ہیں ،جہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائزہیں ،انہوں نےٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں ، مافیالوگوں کوخریدلیتاہے ،جب کسی کی قیمت نہیں لگتی تواس کے خلاف کیسزبنائے جاتے ہیں ،مجھ پردباؤبڑھانے کیلئے کیسزبنائے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’آج نیوز ‘‘ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا؟نوازشریف نے 300ارب کاجواب نہیں دیااس لئے انہیں نکالاگیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں لوگ غیریقینی صورتحال کاشکارہیں،نوازشریف لوگوں کوخریدلیتاہے ،شریف خاندان نے دباؤمیں لانے کیلئے مجھ پرکیسزبنائے ،گارڈفادرلوگوں کوخریدلیتے ہیں اگرکسی کی قیمت نہ لگے یابکنے پرتیارنہ ہوتواس پردباؤڈالاجاتاہے اورکیسزبنائے جاتے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ اقامہ ملک سے پیسہ باہر لے جانے کاطریقہ ہے ،نوازشریف اقامہ کے ذریعے ملک سے پیسہ باہرلے کرگئے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری نے باریاں لگائی ہوئی ہیں، 1985ء کے بعدملک میں رشوت بڑھی توملک زوال کاشکارہوناشرو ع ہوگیا، جہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائزہیں ،انہوں نےٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں ،میں نے بھی اپنی آف شورکمپنی ٹیکس بچانے کیلئے بنائی ہے جوقانونی ہے ، پانامہ کی وجہ سے نوازشریف ماناکہ لندن فلیٹ ان کے ہیں لیکن ابھی تک نہیں بتایاکہ فلیٹ کس کی ملکیت ہیں ؟ مریم کے ہیں یاحسین نوازکے ہیں ؟ ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بہت مایوس کیا،وزیراعظم کہتے ہیں کہ نوازشریف ابھی بھی ان کے وزیراعظم ہیں ،شاہدخاقان عباسی کوشرم آنی چاہئے کہ ایک شخص جس کوسپریم کورٹ کے ججزنے نااہل کیااس کویہ اپناوزیراعظم کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میر ی جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں ،میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے ،اگرشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔ source.. http://dailypakistan.com.pk/national/11-Oct-2017/657119