اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن گزر گئے جب انتخابات...
Read moreDetailsاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ملاقات کی، ملاقات میں...
Read moreDetailsاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ،دفترخارجہ کے حکام نے امریکی وزیر خارجہ...
Read moreDetailsسیہون شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہے وہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کے حامی...
Read moreDetailsلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر گستاخی کرنے والے کو گھر...
Read moreDetailsلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں،ان کو...
Read moreDetailsلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نوازشریف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد...
Read moreDetailsاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد...
Read moreDetailsاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سابق گورنر پنجاب اور ناراض لیگی رہنما ذوالفقار کھوسہ...
Read moreDetailsاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر نے...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsاسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے بھارت کو امریکی ڈرونز کی فراہمی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی اور دیگر کالعدم تنظیموں کی مدد کرتا ہے اور دہشت گردوں کا معاون ملک ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ آج کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منار ہے ہیں اور گزشتہ 70 برس سے بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں، بے گناہ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور خواتین کی عصمت دری کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، آزادی کی جنگ میں پاکستان کشمیریوں کی جدو وجہد کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جب کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جس پر ریکس ٹلرسن نے پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کی بھارتی معاونت کے معاملے کو اٹھایا گیا جب کہ ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوبھی اجاگر کیا گیا.
بھارتی نائب صدر کے دہشت گردی کے معاون ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالنے کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی نائب صدر کے بیان سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ بھارتی نائب صدر اپنے ہی ملک کو اقوام متحدہ سے نکلوانا چاہتے ہیں کیوں کہ بھارت دہشت گردوں کا معاون ملک ہے اور ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کرتا ہے۔امریکا کی جانب سے بھارت کو مسلح ڈرونز فراہم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مسلح ڈرونز کی بھارت کو فراہمی سے طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا ہوگا، عالمی طاقتوں کو بھارت کے معاہدوں اور کسی بھی ٹیکنالوجی کی فراہمی سے قبل بین الاقوامی ذمہ داریوں و معاہدوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ source.. http://dailypakistan.com.pk/islamabad/28-Oct-2017/667685