• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نیشنل بینک کے صدر سعیداحمد اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

webmaster by webmaster
نومبر 2, 2017
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
نیشنل بینک کے صدر سعیداحمد اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

اسلام آباد / کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعیداحمد اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور انہوں نے دھماکہ خیز بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور انہوں نے نیب میں تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بتائے بغیر لاہور کے بینکوں میں جعلی دستخطوں اور شناختی کارڈ کے ساتھ ان کے نام پر 5 فارن کرنسی اکاﺅنٹس کھولے گئے۔
سعید احمد کے بیان کے بعد نیب نے سعید احمد کے اکاؤنٹ اوپننگ فارم کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید احمد کے بے نامی اکاؤنٹس کی منی ٹریل اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے ملتی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی قیادت میں کام کرنے والی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیر خزانہ کے نئے اثاثوں کا بھی کھوج لگالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کے بچوں کے نام لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کے پلازے اور دیگر اثاثوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔
نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں 28 گواہوں کے نام عدالت کو دیئے تھے جن میں سر فہرست نیشنل بینک کے صدر سعید احمد ہیں ۔ وہ اسحاق ڈار کے پرانے ساتھی ہیں اسی لیے وزیر خزانہ نے انہیں سٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر تعینات کردیا تھا۔ سعید احمد اس سے پہلے سعودی عرب میں مالی بے ضابطگی میں سزا یافتہ ہیں بعد ازاں وہ لندن میں ایک نرسنگ ہوم چلاتے رہے اور اسحاق ڈار کے لئے ذاتی حیثیت میں کام کرتے تھے ،اسحاق ڈار وزیر خزانہ بنے تو اس نے سعید احمد کی قسمت پلٹ دی ۔
دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

source…

http://dailypakistan.com.pk/national/02-Nov-2017/670741

Tags: National News
Previous Post

جمن شاہ۔ دیہی علااقوں میں قائم تمام ریلوے پھاٹکوں پر مواصلاتی نظام کو یقینی بنایا جائے، مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث گاڑیوں کے آنے سے آدھا گھنٹہ پہلے پھاٹک بند ہو جاتے ہیں ،۔ عوام کو شدید مسائل کا سامنا

Next Post

لیہ ۔ زرعی ادویات کے ڈیلرز کی تربیت اور حصول تجدید لائسنس کا شیڈو ل جاری ، درخواستیں 18نومبر تک وصول کی جائیں گی

Next Post

لیہ ۔ زرعی ادویات کے ڈیلرز کی تربیت اور حصول تجدید لائسنس کا شیڈو ل جاری ، درخواستیں 18نومبر تک وصول کی جائیں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

اسلام آباد / کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعیداحمد اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور انہوں نے دھماکہ خیز بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور انہوں نے نیب میں تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بتائے بغیر لاہور کے بینکوں میں جعلی دستخطوں اور شناختی کارڈ کے ساتھ ان کے نام پر 5 فارن کرنسی اکاﺅنٹس کھولے گئے۔ سعید احمد کے بیان کے بعد نیب نے سعید احمد کے اکاؤنٹ اوپننگ فارم کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید احمد کے بے نامی اکاؤنٹس کی منی ٹریل اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے ملتی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی قیادت میں کام کرنے والی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیر خزانہ کے نئے اثاثوں کا بھی کھوج لگالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کے بچوں کے نام لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کے پلازے اور دیگر اثاثوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں 28 گواہوں کے نام عدالت کو دیئے تھے جن میں سر فہرست نیشنل بینک کے صدر سعید احمد ہیں ۔ وہ اسحاق ڈار کے پرانے ساتھی ہیں اسی لیے وزیر خزانہ نے انہیں سٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر تعینات کردیا تھا۔ سعید احمد اس سے پہلے سعودی عرب میں مالی بے ضابطگی میں سزا یافتہ ہیں بعد ازاں وہ لندن میں ایک نرسنگ ہوم چلاتے رہے اور اسحاق ڈار کے لئے ذاتی حیثیت میں کام کرتے تھے ،اسحاق ڈار وزیر خزانہ بنے تو اس نے سعید احمد کی قسمت پلٹ دی ۔ دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

source...

http://dailypakistan.com.pk/national/02-Nov-2017/670741

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.