لیہ(صبح پا کستان) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن اعجاز احمد نے کہا ہے کہ زرعی ادویات کے ڈیلرز کی تربیت اور حصول تجدید لائسنس کا شیڈو ل جاری کر دیا گیا ہے ۔شیڈول کے مطابق درخواستیں 18نومبر تک وصول کی جائیں گیا اور ٹریننگ 20نومبر تا4دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ فیس ٹریننگ تجدید لائسنس تین ہزار جبکہ نئے لائسنس کے حصول کے لیے چھ ہزار روپے ناقابل واپسی مقرر کی گئی ہے ۔خواہشمند حضرات میٹرک سند، شناختی کارڈ ،ڈومیسائل کی دو دو تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں اور تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویرکے ہمراہ درخواستیں د ن 2بجے سے پہلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








