لیہ(صبح پا کستان )کونسلر وارڈ نمبر 7اظہر خان ہانس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوری و عوامی نمائندہ ہیں عوامی نمائندہ لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں نہ ان کیلئے مشکلات پید اکرتے ہیں سود کا کاروبار کرنے والے اللہ اور اسکے رسول کے خلاف کام کرنے کے مترادف ہے میرے خلاف سود کے کاروبار کرنے کا الزام سرا سر غلط اور تہمت ہے میرا لیہ میں ذاتی شو روم کا کاروبار ہے جہاں کسی بھی قسم کے سود کا لین دین نہیں ہوتا ،جنھوں نے میری خلاف یہ خبر شائع کی ہے وہ مجھے کٹہرے میں لائیں اور ثابت کریں کہ میں نے سود پرکوئی بھی کاروبار یا کوئی لین دین کیا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس رپورٹ میں موجود کئی ایسے لوگ ہیں جن کہ کئی کئی عرصہ سے فوت ہو چکے ہیں ان کے نام بھی اسی لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔میں ہر وقت اپنی صفائی دینے کے لیے تیار ہوں ۔مجھے کسی بھی فورم پر بلائیں میں حاضر ہوں۔انھوں نے کہا کہ ایسی لسٹوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔ پریس کا نفرنس میں چیئرمین بلدیہ حا فظ جمیل احمد خان اور کو نسلر ساجد محمود جھارا بھی مو جود تھے۔