کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما ورکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے کہا کہ ضمانت کے باجوداسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتارکیاگیاجبکہ کیپٹن (ر)صفدرکوذاتی مچلکوں پرچھوڑدیاگیا،بیرون ہونے کے باوجود میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیاچاہتا تومیں بیرون ملک رہ سکتاتھا لیکن عدالتوں میں پیش ہونے کافیصلہ کیا،سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ میرانام ای سی ایل میں کسی نوٹس کے بغیرڈالاگیا،میری تذلیل کرکے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا ،چیئرمین نیب سے معاملے کانوٹس لینے کی درخواست کرتاہوںان کا کہنا تھا کہ کیااسحاق ڈاراورنوازشریف کانام ای سی ایل میں ہے؟،نیب میں جن کیخلاف انکوائری ہورہی ہے کیاان سب کے نام ای سی ایل میں ہیں؟۔
انہوں نے نیب سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کاطریقہ کارکیا ہے؟ضمانت کے باجوداسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتارکیاگیاجبکہ کیپٹن(ر)صفدرکوذاتی مچلکوں پرچھوڑدیاگیا،نیب نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری ظاہرنہیں کی،شرجیل میمن نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اورنیب کی محبت نرالی ہے، نیب کی پی پی کیساتھ ناانصافی ن لیگ کیساتھ دوستی ہے،عدالت سے غیرحاضری یاتفتیش کیلئے گرفتاری کی جاتی ہے،جومجھ سے ہواکیاوہ سلوک نوازشریف کے ساتھ ہوگا؟،اسحاق ڈارپرکیس چل رہا ہے وہ پوری دنیاگھوم رہے ہیں
رکن سندھ اسمبلی نے کہاکہ ایساکونسافورم ہے جہاں اپیل کروں؟،ہمارے ساتھ دہرامعیاراپنایاجارہا ہے،میرے ساتھ دوغلی پالیسی کیوں اپنائی جارہی ہے؟شرجیل میمن نے کہا کہ نیب میری گرفتاری کی جگہ غلط بتارہا ہے،نیب جھوٹ کیوں بول رہاہے،بتائے مجھے کہاں سے گرفتارکیاگیا۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/karachi/01-Nov-2017/670131