اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص منجمد کردئیے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سر براہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر نیب کی جانب سے تین ریفرنسز میں مفرور ملزمان حسن اور حسین نواز سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی ۔عدالت میں ایس ای سی پی نے حسین اورحسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص کی تفصیلات بھی پیش کیں جس کے مطابق حسن اور حسین کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔ عدالت نے نیب رپورٹ پر ایس ای سی پی کو تمام کمپنیوں میں ملزمان کے شیئرز قرق کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے مزید کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/31-Oct-2017/669448
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








