مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر گڑھ : مظفرگڑھ میں بہو نے زہر دے کر 14 سسرالیوں کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق مظٖفر گڑھ کے علاقے علی پور میں زہریلی لسی پینے سے ہلاکتوں کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔ ہلاکتیں دودھ میں چھپکلی گرنے سے نہیں بلکہ زہر ملانے سے ہوئیں
سماء کے مطابق نئی نویلی دلہن نے زبردستی شادی کا انتقام لینے کیلئے شوہر کے دودھ میں زہر ڈالا۔ والدہ نے دودھ کی لسی بنا دی، پولیس نے مبینہ ملزمہ آسیہ اور اس کے دوست کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی
واضح رہے کہ یہ واقعہ 25 اکتوبر کو مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں پیش آیا تھا، جہاں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی گھر کے 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہو آسیہ کی ڈیڑھ ماہ قبل زبردستی شادی کی گئی تھی۔ واقعے سے دو روز قبل آسیہ کو زبردستی سسرال لایا گیا تھا۔
source..
https://www.samaa.tv/urdu/health/2017/10/939337/
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








