چار سدہ یو نیور سٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پشاور( ٹی وی رپورٹ ) چار سدہ یو نیور سٹی...
Read moreDetailsدہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن جاری رہے گا۔ شہباز شریف لاہور(ما نیٹرننگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہباز...
Read moreDetailsقصور وار ہمارا تعلیمی نظام ؟ تحریر ۔ عفت زندگی احساسات کو جذبات کی ایک کڑی ہے معاشرے میں رہنے...
Read moreDetailsچک نمبر437ٹی ڈی اے کے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول میں سہولیات کافقدان دھوری اڈہ ۔(ممتازخان مچھرانی)دھوری اڈہ کے نواح چک نمبر437ٹی...
Read moreDetailsمعروف ماہر تعلیم ملک عبدلستار منجوٹھہ کے والد ملک مشتاق احمد امنجوٹھہ انتقال کر گئے کوٹ سلطان(صبح پا کستان )معروف...
Read moreDetailsپڑھوپنجاب بڑھوپنجاب شاہداقبال شامی دانش ورکہتے ہیں کہ کسی بھی ملک کے اگر تین طبقے اساتذہ،عدلیہ اور فوج ٹھیک...
Read moreDetailsمحنتی اور دیا نتدار سر کاری ملاز مین قوم کا سر مایہ ہیں ،ڈائریکٹر لو کل گو رنمنٹ ڈی جی...
Read moreDetailsگھر میں سلنڈر دھما کہ ،ایک بچہ ہلاک سات افراد زخمی ملتان(مانیٹرننگ ڈیسک )ملتان کے علاقہ قیصر آباد کے گھر...
Read moreDetailsکنٹونمنٹ سول سوسائٹی کے زیر اہتمام’’سوائن فلو سے بچاؤ آ گہی مہم کا آ غاز ملتان( صبح پا کستان )ہیلپرز...
Read moreDetailsمطالبات تسلیم ہونے پر کلرکوں کا جشن ،وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ لیہ(صبح پا کستان)مطالبات تسلیم ہونے پر کلرکوں کا...
Read moreDetailsعلیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsنادرا آفس کوٹ سلطان میں بنیادی سہولیات کا فقدان
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) نادرا آفس کوٹ سلطان بنیادی سہولیات سے عاری ،سائلین کے بیٹھنے کے لیے کوئی انتظام نہیں نہ ہی پینے کے لیے صاف پانی رکھا گیا ہے سائلین محمد نواز ،اللہ یار ،محمد خاقان،محمد نوید ،عائشہ بی ،کلثوم اختر اور دیگر نے بتایاکہ دن بھر نادرہ آفس میں لائن لگے کھڑے رہتے ہیں مگر پھر بھی مسائل حل نہیں ہوتے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرہ آفس کوٹ سلطان میں سائلیں کے بیٹھنے کے لیے فرینچر ،صاف پانی اور سکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔
محکمہ لا ئیو سٹاک ان ایکشن ، ، کھل ،بنولہ اور ونڈا کی کوالٹی چیک کی جا رہی کوٹ سلطان(صبح پا کستان) ہوم سیکرٹری محکمہ لایؤ سٹا ک کی ہدایات پر خصوصی ٹیموں کے زریعے کھل ،بنولہ اور ونڈا کی کوالٹی چیک کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں اے پی او ڈاکٹر فاروق احمدایس پی او ڈاکٹر فرخ جمیل وی او ڈاکٹر سجاد گل کی سربراہی میں ٹیم نے کوٹ سلطان میں مختلف دکانوں سے کھل اور ونڈا کے سمپل لیے جمع کے معیار کو چیک کرنے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے ۔علاقہ ازیں ٹیم نے قصابوں کی دکانوں پر چھاپہ بھی مارا اورقصاب محمد سلیم اورمحمد حسنین کے چالان تیار کر عدالت بھی بھجوائے۔
اموات اور پیدائش کو اندراج بر وقت کر ا کے کئی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ مہر محمد عامر کلاسرہ کوٹ سلطان ( صبح پا کستان) سال 2015 میں یونین کونسل کو ٹ سلطان میں کل 1232کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں 327اموات جبکہ 905 پیدائش کے اندراج کے تھے یہ بات سیکرٹری یونین کونسل مہر محمد عامر کلاسرہ نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ اموات اور پیدائش کو اندراج بر وقت کر ا کے کئی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے ۔
اندرون شہر سے باہر سبزی منڈہ کا قیام خوش آئند ہے
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) اندرون شہر سے باہر سبزی منڈہ کا قیام خوش آئند ہے سبزی منڈی سے کسی کو کوئی شکایت نہیں ان خیالات کا اظہار شہریوں محمد یونس ،محمد اعظم ،مولوی رشید احمد ،ہارون خان اوردیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی پہلے اندرون شہر تھی جس سے مسائل تھے مگر اب شہر سے باہر بہترین جگہ پر منتقل کرنے سے یہ مسائل نہیں رہے صدر سبزی منڈی کوٹ سلطان زاہد حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ سبزی منڈی سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہے سبزی منڈی کا کچرا ایک جگہ جمع کر دیا جاتا ہے جس کو بعدازاں اٹھا کر مخصوص جگہ دفن کر دیا جا تا ہے ،اس موقع پر میاں فیصل،میاں فرید آرائیں ،محمد اصغر چوہان ،محمد اکرم،میاں تحسین اقبال،محمد اصغر کھیرانی ،محمد سجاد ،اللہ بخش ،سید کبیر شاہ،قاسم دستی اور دیگر بھی موجود تھے۔
پو لیس کار کردگی ۔ سال 2015میں تھانہ کوٹ سلطان میں کل 314 کیسز رجسٹرڈ ہوئے کوٹ سلطان (صبح پا کستان) سال 2015میں تھانہ کوٹ سلطان میں کل 314 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 274کے چالان ہوئے 48 نامکمل رہے جبکہ 14 خارج ہوئے گذشتہ سال قتل کے 3اقدام قتل 1ضرر20اغواء28زنا10حادثات 7راہزنی 3سرقہ17اسلحہ 19جبکہ کہ متفرق 168 کیسز رجسٹرد ہوئے ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان شاہد رضوان مہوٹہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی سرزمین کوٹ سلطان کو جرائم سے پاک کر دوں گا انہوں نے کہ شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پولیس کے ساتھ ساتھ شہری بھی اردگر د کے ماحول پر نظر رکھیں اور مشکوک افراد کے خلاف فوری تھانہ اطلاع کریں اس موقع پر انہوں نے اس بات کا عزم بھی کیا کہ رواں سال تھانہ کوٹ سلطان کی کارگردگی سابقہ ادور سے بہتر ہو گی ۔
سانحہ چارسدہ ، دہشت گردووں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ڈاکٹر مزمل کریم کوٹ سلطان () جیلوں میں قید دہشت گردوں کو فوری طور پر پھانسی دی جائے ، دہشت گردووں کا کوئی مذہب نہیں ، سانحہ چارسدہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار شہریوں ڈاکٹر مزمل حسین، محمد اسلم ملک ،اللہ نواز خان سرگانی ،ملک قیصر سہو،ڈاکٹر مزمل کریم ،شاہد خان اور دیگر نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان نے مستقبل پر حملہ کیا ہے انسانی جانوں کی بے توقیری نا قابل برداشت ہے انہوں نے حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں قید دہشت گردوں کا جلد از جلد کھلے عام پھانسی دی جائے اس موقع پر باچا خان یونیورسٹی کے زخمیوں کے لیے صحت یابی جبکہ شہداء کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئی ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر