پولیس ان ایکشن ، اشتہاری ملزم گرفتار ،سکول وین روکنے اور طالبات سے بد تمیزی کرنے والوں کیخلاف مقد مہ...
Read moreDetailsوزیر اعلیٰ پنجا ب کی ٹیکس ڈے کے موقع پر ویڈیو لنک کا نفرنس لیہ (صبح پا کستان ) صوبہ...
Read moreDetailsشب و روز زند گی قسط57 انجم صحرائی دوستو ماہ و سال گذرتے دیر نہیں لگتے وقت نے تو گذرنا...
Read moreDetailsگورنمنٹ ہائی سکول علیانی لیہ ، کرپشن کے خلاف استا تذ ہ اور طلباء کا احتجاج لیہ(صبح پا کستان)کرپشن میں...
Read moreDetailsکوٹ سلطان میں چوروں کا راج ، ایک رات میں چوری کی دو وارداتیں کوٹ سلطا ن (صبح پا کستان)...
Read moreDetailsشعیب جاذب انتقال کر گئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون لیہ ۔(صبح پا کستان )لیہ کے ادبی اور...
Read moreDetailsڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء کے ساتھ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس لیہ(صبح پا کستان)ضلع میں...
Read moreDetailsخوبصورت شہر چوک اعظم انتظامیہ کی عدم توجہ سے گندگی اور غلاظت کا شکار چوک اعظم (صبح پا کستان )پورے...
Read moreDetailsمحکمہ صحت لیہ سپیشل رپورٹ لوکل پرچیز میں لا کھوں کی خرد برد اور کھلی بے ضابطگیوں کے باوجود سب...
Read moreDetailsمسافر بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا کوٹ سلطان (صبح پا کستان) رالپنڈی سے کوٹ ادو جانے والی...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsتخت لاہور کا ایک اور تحفہ ،ضلعی حکومت کے فنڈز میں پندہ فیصد کٹوتی پنجاب حکو مت نے گذشتہ چھ سال میں ضلع کیلئے کوئی ترقیاتی بجٹ ریلیز نہیں کیا ، سردار شہاب الدین خان سیہڑ ایم پی اے
لیہ(صبح پا کستان)تخت لاہور کا ایک اور تحفہ ،ضلعی حکومت کے فنڈز میں کٹوتی کردی ،حکومت پنجاب نے ضلع حکومت کے فنڈز میں پندرہ فیصد معاشی قدغن لگانے کا حکم جاری کیا جس سے ضلع کا بجٹ 85فیصد رہ گیا ،معاشی قدغن کے علاوہ حکومت پنجاب میں ضلع حکومت کو جاری کی جانے والی سہ ماہی اقساط میں بھی پندرہ فیصد کٹوتی کرلی ضلع حکومت کو تیس فیصد کم فنڈ ملنے سے معاشی بحران کا سامناوزیر اعلی سے فنڈز کی درخواست کردی، تفصیل کے مطابق ضلع حکومت نے گذشتہ برس کے حکومت پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر حکومت سے 1001.249ملین روپے اضافی دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے بذریعہ
چھٹی نمبری FD(DG)1-46/2014
نہ صرف ضلع حکومت کی یہ درخواست مسترد کردی جس پر ضلع حکومت نے وزیر اعلی پنجاب کو اضافی فنڈز کیلئےچھٹی نمبر4172F&(P) لکھی جس پر وزراعت خزانہ پنجاب نے پنجاب فنانس کمیشن ایوارڈ سے ضلع لیہ کا حصہ5147.596ملین روپےجاری کیا جس میں ترقیاتی فنڈز کیلئے 243.052ملین روپے رکھے گئے ہیں اس طرح ضلع کا کل حصہ 5390.647ملین روپے ہے حکومت نے ضلع لیہ کا فروری مارچ کے لئے سہ ماہی قسط 449.220ملین روپے ایڈوانس جاری کرتے ہوئے سات ہی ہدایت جاری کی کہ ضلع حکومت فنڈز میں پندرہ فیصد معاشی کٹوتی کرے اس کٹوتی کے باعث ضلع حکومت کا بجٹ 85فیصد رہ گیا تاہم وزراعت خزانہ پنجاب نے جاری ہونے والی اقساط میں سے مزید پندرہ فیصد کٹوتی کرلی ہے جس سے ضلع حکومت معاشی بحران کا شکار ہوگئی ہے حکومت پنجاب نے پراونشل فنانس کمیشن ایوارڈ سے نومبر میں 384.875ملین روپے جاری کیئے جس میں 63ملین سے زائد روپے کی کٹوتی کی گئی اس طرح مارچ2016تک PFCایوارڈ کی 3,721.255ملین روپے جاری کیئے گئے جس میں سے 321.725ملین روپے کٹوتی کرلی گئی ہے اگر یہ صورتحال جون تک جاری رہی تو کٹوتی کی گئی رقم 514.760ملین روپے ہوجائیگی جس کے باعث ضلع حکومت معاشی بحران کا شکار ہوجائیگی۔اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار شہاب الدین خان نے بتایا کہ حکومت نے گذشتہ چھ سال میں ضلع کیلئے کوئی ترقیاتی بجٹ ریلیز نہیں کیا 2008,9میں اور 10میں لاہور کیلئے فنانس سے فوارے برآمد کیئے گئے 2010اور 11میں تخت لاہور کیلئے رنگ روڈ کا منصوبہ مکمل کیا گیا 2012سے 14تک لاہور میں میٹروبس پروجیکٹ پر عملدرآمد کیا گیا اور اب 14,15,16کے سالوں میں اورنج ٹرین منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے جس کے لئے ضلع لیہ جیسے پسماندہ ضلع کے علاوہ جنوبی پنجاب کے فنڈز ہڑپ کیئے جارہے ہیں رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر