کوٹ سلطان میں چوروں کا راج ، ایک رات میں چوری کی دو وارداتیں
کوٹ سلطا ن (صبح پا کستان) چوروں نے رات کی تاریکی میں اسلم آٹوز پر لگے تارے توڑ کر موٹر سائیکل آلات اور نقدی لے گئے تفصیل کے مطابق گذشتہ شب پیر جگی چوک کے بزدیک واقع اسلم آٹور پر چوروں نے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر موٹر سائیکل آلات اور نقد رقم لے گئے جبکہ دوسری واردات میں راشد گیس سنٹر کے تالے توڑ چکے تھے مگر چوکیدار کی بر وقت آمد سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوا ۔تھانہ کوٹ سلطان سے آدھا کلو میٹر دور سڑک کنارے اس طرح کی واردات کا ہونا پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں محمد فاروق ،محمد احسنان اللہ ،قادر بخش ،اللہ بخش کلو،محمد خادم اور دیگر نے پولیس گشت برھانے اور مستقبل بنیادوں پر تمام بازارون میں چوکیدار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








