لیہ ۔ پاکستان تحریک انصاف نظریہ کا نام ہے ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ با بر کھتران
پاکستان تحریک انصاف نظریہ کا نام ہے ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ با بر...
پاکستان تحریک انصاف نظریہ کا نام ہے ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ با بر...
ڈاکٹر سید مختیار حسین شاہ کی بطورڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب لیہ کی عوام کے لئے با عث فخر ہے کوٹ...
مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا کی حقیقت سب کے سامنے آگئی۔ عمران خان کا ٹویٹ اسلام...
گورٹمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج لیہ کے طا لب علم کا اعزاز لیہ (صبح پا کستان) وزیر اعلی پنجاب تقریری...
تاریخ ۔۔29 جنوری 2016 موسمی بیماریوں سے گھرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،حاجی فضل ملتان(صبح پا...
بدمعاشی کا سنہری دور مقبول جنجو عہ آج کل بدمعاشی پر بہت بری طرح زوال آیا ھوا ھے میں نے...
ملتان کور کے زیر اہتمام فلڈ آگاہی سیمینار2016کا انعقاد سیمینار میں متعلقہ محکموں، وفاقی و صوبائی سطح کے ماہرین ،سول...
میا ں عامر محمو د کے والد کی وفات پر تعزیتی اجلاس لیہ (صبح پا کستان) ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز...
سرکاری سکولوں کی نجکاری ، اساتذہ کو ناجائز سزاؤں کے خلاف اساتذہ احتجاجی کیمپ لیہ(صبح پا کستان)سرکاری سکولوں کی نجکاری...
مطا لبات تسلیم نہ کئے جا نے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی کال دیں گے , رانا سلطان لیہ...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails پاکستان تحریک انصاف نظریہ کا نام ہے ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ با بر کھتران
لیہ(صبح پا کستان )پاکستان تحریک انصاف کی لیہ میں ممبر ساز ی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ممبر سازی مہمکے افتتاح کے موقع پر ضلعی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف و سابق ایم پی اے افتخار علی بابر خان کھتران نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نظریہ کا نام ہے جو ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ مورثی سیاستدانوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جس کے خلاف عمران خان کی قیادت میں جہاد کیا جارہا ہے۔ افتخار علی بابر خان نے مزید کہاکہ کارکنان کسی سیاسی عہدیدار کی وجہ سے نہیں بلکہ نظریہ کی وجہ سے پارٹی کی ہونے والی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان کو قائد اعظم کی روح کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ نہایت ہی آسان طریقہ کار کے ذریعے تحریک انصاف کی ممبر شپ حاصل کریں اور تبدیلی کے قافلے میں شامل ہو جائیں ۔ اس موقع پرکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے عمران خان کے حق میں زبردست نعرے لگائے ۔بعدازاں افتخار علی بابر خان کھتران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان تبدیلی کے سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ریکارڈ ممبر سازی کرکے تمام سیاسی جماعتوں کو پیغام دیں گے کہ اب تبدیلی کا سفر کوئی نہیں روک سکتا۔ تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کی سچ کی معترف ہو چکی ہیں جو ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سابق ضلعی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مہر ثناء اللہ واندر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان ہے جو تبدیلی کا پیغام گھر گھر تک پہنچا کر دم لے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کے لئے نوجوان اپنی تمام تر صلاحیات وقف کر دیں گے۔
رپورٹ ۔ مہر زاہد سر فراز واندر پریس رپورٹر