مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا کی حقیقت سب کے سامنے آگئی۔ عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا کی حقیقت سب کے سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطا بق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا سامنے آگیا جس کی نشاندہی تحریک انصاف متعدد بار کرچکی ہے، بتایا جائے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن بنانے کی کیا قیمت ادا کرنا پڑی۔