مطا لبات تسلیم نہ کئے جا نے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی کال دیں گے , رانا سلطان
لیہ (صبح پاکستان) مطا لبات تسلیم نہ کئے جا نے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی کال دیں گے جس کا فیصلہ 7 فروری کو ہو نے والے اجلاس میں کیا جا ءے گا ان خیالات کا اظہار سر پرست اعلی متحدہ محاذ اساتذہ پا کستان اور مر کزی صدر پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسو سی ایشن رانا سلطان محمود نے پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ءے کیا ۔ انہوں نے کہا حکومت ہمارے مطا لبات پر سنجید گی سے تو جہ دے اگر حکو مت پنجاب نے اساتذہ کے مسا ءل کو حل کر نے کی طرف سنجیدہ پیش رفت نی کی تو ہمارے پاس سڑ کوں پر آ نے کے علاوہ کو ءی آ پشن نہیں رہے گا ۔
ایک سوال کے جواب میں رانا سلطان نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو پڑھا نا چا ہتے ہیں مگر حکو متی پا لیسیاں ایسی ہیں کہ اسا تذہ بچوں کو پڑ ھا نہیں سکتے ۔ پو لیو سے لے کر مردم شماری تک سبھی ذمہ داریاں اسا تذہ ادا کرتے ہیں بچوں کو پڑھانے کا وقت ہی نہیں ملتا ستم با لا ءے ستم یہ ہے کہ رزلٹ خراب آ نے کی صورت میں اسا تذہ کو ٹا رگٹ بنا یا جا تا ہے ۔ انہوں نے چھبیس جنوری سے یکم فروری تک حکو مت پنجاب کی طرف سے اسکو لز بند کر نے کے فیصلہ پر شدید تنقید کرتے ہو ءے کہا کہ یکم فروری سے بچوں کے امتحانات شروع ہوں گے اگر بچے چھٹیاں کریں گے اور اسکول بند ہوں گے تو نتا ئج کیسے بہتر آ ئیں گے ۔
رانا سلطان نے سرکاری سکو لوں کو پیف کے زیر انتظام دینے کی سخت مخا لفت کرتے ہو ءے کہا کہ پیف کے اسا تذہ سرکاری اسا تذہ سے زیادہ تجربہ کار نہیں ہیں حکو مت پیف کو دینے کی بجا ءے اساتذہ کو بہتر سہو لتیں مہیا کرے اور اسکو لوں میں اساتذہ کی تعداد پو ری کرے .
پریس کا نفرنس میں ایس ای ایس کے دیگر مر کزی اور مقا می را ہنما بھی مو جود تھے