کوٹ سلطان ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار کو ٹ سلطان (صبح پا کستان)تھانہ کوٹ سلطان کے...
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار کو ٹ سلطان (صبح پا کستان)تھانہ کوٹ سلطان کے...
چرچ آف پاکستان اور قومی امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام ’’امن سب کیلئے ‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا...
زند گی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ لیہ(صبح پا کستان )زند گیبچانے والی ادویات کی قیمتوں...
بدلتا ہے رنگ آ سماں کیسے کیسے ، بیٹی ماں کی دشمن بن گئی جمن شاہ (صبح پا کستان )...
لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کے توسط ٖغریب افراد کو مفت قا نو نی امداد فراہم کریں گے ، چوہدری نوید گجر...
نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے , چیئرمین قمرزمان چوہدری ملتان (ما نیٹرننگ ڈیسک) قومی احتساب...
کینٹ بورڈ کے ممبر خورشید خان ایڈووکیٹ کے لئے دعائے صحت کی اپیل ملتان(صبح پاکستان ) کینٹ بورڈ کے ممبرسابق...
لیہ ۔ پیرا میڈیکل ڈے کے حوالے سے ڈی او ایچ آفس میں تقریب لیہ (صبح پا کستان ) علا...
یادیں رہ جاتی ہیں تحریر: مریم کائنات الٹی پڑی ہیں کشتیاں ریت پر میری وہ لے گیا آنکھوں سے سمندر...
ادب روٹھ رہا ہے محمد عمار احمد سُہانے وقتوں میں دادی اماں سونے سے پہلے بچوں کو لوک کہانیاں ،اسلامی...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار
کو ٹ سلطان (صبح پا کستان)تھانہ کوٹ سلطان کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی ۔لاہور کے رہائشی بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار ۔تھانہ کو ٹ سلطان کے ایس ایچ او شاہد رضوان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں واقع پہاڑ پور چیک پوسٹ پر اہلکاروں کی معمول کی ڈیوٹی کے دوران مشکوک کار کی تلاشی لی گئی تو 21بوتل ولائتی شراب اور 1150گرام چرس برآمد ہوئی ۔کار میں سوار بین الصوبائی منشیات فروش شرافت مشتاق ولد مشتاق مسیح اور ساجد پطرس ولد پطرس مسیح لاہور کے رہائشی ہیں اور پنجاب بھر کے طول وعرض میں ولائتی شراب اور چرس سپلائی کرنے کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں ملزمان کے زیر استعمال کار 861قبضہ میں لے کر زیر دفعات 33/479اور 34/479مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا تھانہ کوٹ سلطان میں تعینات ہوتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم کیا ہوا ہے ۔موجودہ کارروائی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنا میری زندگی کا مشن ہے آخری منشیات فروش کے خاتمے تک میری جدوجہد جاری رہے گی ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر