• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جمن شاہ ۔ بدلتا ہے رنگ آ سماں کیسے کیسے ، بیٹی ماں کی دشمن بن گئی

webmaster by webmaster
فروری 17, 2016
in First Page
0

بدلتا ہے رنگ آ سماں کیسے کیسے ، بیٹی ماں کی دشمن بن گئی
kharl jaman shahجمن شاہ (صبح پا کستان ) بیٹی نے ماں، بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کا جینا دو بھر کر دیا۔ اپنے بچوں کو بھی نہ بخشا، معصوم بچے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ پولیس ہمیں ہراساں کر رہی ہے، ڈی پی او لیہ انصاف فراہم کروائیں ورنہ خود سوزی کر لونگی۔ ماں رضیہ بی بی تفصیل کیمطابق جمن شاہ کے نواحی علاقے کھرل عظیم کی رہائشی رضیہ بی بی اور اسکے بیٹے محمد ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہن صفیہ نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے۔ آئے روز مقدمات اور تھانہ کچہریوں کے چکروں سے تنگ آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفیہ بی بی جس کا پہلا شوہر غلام حسن وفات پا چکا ہے اب محمد ارشد کھرل سے شادی کرنا چاہتی ہے۔صفیہ بی بی محمد ارشد کھرل ،ا اللہ ڈیوایا کھرل اور غلام رسول کی ایماء پر ہمیں ناجائز طور پر ہراساں کر رہی ہے۔ ناجائز اور جھوٹے مقدمات درج کراکے تھانے کچہریوں میں ذلیل کروا رہی ہے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتی ہے۔ رضیہ بی بی نے مزید کہا کہ میری بیٹی ایک طرف تو مجھے، میرے شوہر اور میرے بیٹوں کو ہراساں کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب اپنی نند، دیور اور اپنی سوتیلی بیٹی کی جائیداد پر بھی ناجائز طور پر قابض ہے۔پولیس بھی حق و انصاف کی بجائے ہمیں مسلسل ہراساں کر رہی ہے، پہلے بھی ناجائز مقدمات میں جیل جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمہ نمبر 292/15اورْ302/15سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں اب بھی تھانہ کوٹ سلطان کی پولیس کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ ماں رضیہ بی بی نے مزید بتایا کہ صفیہ بی بی اپنے بچوں کی بھی کوئی دیکھ بھال نہیں کرتی اور میرے پاس چھوڑ گئی ہے جبکہ دوسری طرف بچوں کے حوالے سے میرے خلاف جھوٹی رٹ بھی کرا چکی ہے۔ میں صفیہ بی بی کے بچوں کو جو کہ میرے نواسے ہیں، کو ساتھ لیکر تھانہ کوٹ سلطان کے چکر لگا رہی ہوں کہ ایس ایچ اوکوٹ سلطان بچوں کو اپنی تحویل میں لے یا صفیہ بی بی کے حوالے کر دیں لیکن میری داد رسی نہیں ہو رہی ۔ ماں رضیہ بی بی نے مزید کہا کہ یا تو صفیہ بی بی اپنے بچوں کو اپنے پاس رکھے یا پھر ہمیں تحریری طور پر اطمینان دلایا جائے کہ کل کلاں ہمیں ناجائز تنگ نہیں کیا جائے۔ صفیہ بی بی کے ظلم کا شکار ماں رضیہ بی بی اور بھائیوں محمد ایوب، اور محمد فاروق نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او لیہ سے اپیل کی کہ انہیں صفیہ بی بی کے مظالم سے نجات دلائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او لیہ میرے مقدمات خود سنیں اور پھر فیصلہ دیں۔ رضیہ بی بی نے کہا کہ اگر ایک دکھیاری ماں کو انصاف نہ ملا اور اسکی داد رسی نہ کی گئی تو وہ ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کر لوں گی۔

kharl jaman shah
رپورٹ ۔ مہر زاہد سر فراز واندر پریس رپورٹر

Post Views: 13
Tags: jaman shah news
Previous Post

لیہ ۔لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کے توسط ٖغریب افراد کو مفت قا نو نی امداد فراہم کریں گے ، چوہدری نوید گجر

Next Post

لیہ ۔ زند گی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

Next Post

لیہ ۔ زند گی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026

بدلتا ہے رنگ آ سماں کیسے کیسے ، بیٹی ماں کی دشمن بن گئی kharl jaman shahجمن شاہ (صبح پا کستان ) بیٹی نے ماں، بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کا جینا دو بھر کر دیا۔ اپنے بچوں کو بھی نہ بخشا، معصوم بچے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ پولیس ہمیں ہراساں کر رہی ہے، ڈی پی او لیہ انصاف فراہم کروائیں ورنہ خود سوزی کر لونگی۔ ماں رضیہ بی بی تفصیل کیمطابق جمن شاہ کے نواحی علاقے کھرل عظیم کی رہائشی رضیہ بی بی اور اسکے بیٹے محمد ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہن صفیہ نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے۔ آئے روز مقدمات اور تھانہ کچہریوں کے چکروں سے تنگ آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفیہ بی بی جس کا پہلا شوہر غلام حسن وفات پا چکا ہے اب محمد ارشد کھرل سے شادی کرنا چاہتی ہے۔صفیہ بی بی محمد ارشد کھرل ،ا اللہ ڈیوایا کھرل اور غلام رسول کی ایماء پر ہمیں ناجائز طور پر ہراساں کر رہی ہے۔ ناجائز اور جھوٹے مقدمات درج کراکے تھانے کچہریوں میں ذلیل کروا رہی ہے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتی ہے۔ رضیہ بی بی نے مزید کہا کہ میری بیٹی ایک طرف تو مجھے، میرے شوہر اور میرے بیٹوں کو ہراساں کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب اپنی نند، دیور اور اپنی سوتیلی بیٹی کی جائیداد پر بھی ناجائز طور پر قابض ہے۔پولیس بھی حق و انصاف کی بجائے ہمیں مسلسل ہراساں کر رہی ہے، پہلے بھی ناجائز مقدمات میں جیل جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمہ نمبر 292/15اورْ302/15سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں اب بھی تھانہ کوٹ سلطان کی پولیس کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ ماں رضیہ بی بی نے مزید بتایا کہ صفیہ بی بی اپنے بچوں کی بھی کوئی دیکھ بھال نہیں کرتی اور میرے پاس چھوڑ گئی ہے جبکہ دوسری طرف بچوں کے حوالے سے میرے خلاف جھوٹی رٹ بھی کرا چکی ہے۔ میں صفیہ بی بی کے بچوں کو جو کہ میرے نواسے ہیں، کو ساتھ لیکر تھانہ کوٹ سلطان کے چکر لگا رہی ہوں کہ ایس ایچ اوکوٹ سلطان بچوں کو اپنی تحویل میں لے یا صفیہ بی بی کے حوالے کر دیں لیکن میری داد رسی نہیں ہو رہی ۔ ماں رضیہ بی بی نے مزید کہا کہ یا تو صفیہ بی بی اپنے بچوں کو اپنے پاس رکھے یا پھر ہمیں تحریری طور پر اطمینان دلایا جائے کہ کل کلاں ہمیں ناجائز تنگ نہیں کیا جائے۔ صفیہ بی بی کے ظلم کا شکار ماں رضیہ بی بی اور بھائیوں محمد ایوب، اور محمد فاروق نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او لیہ سے اپیل کی کہ انہیں صفیہ بی بی کے مظالم سے نجات دلائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او لیہ میرے مقدمات خود سنیں اور پھر فیصلہ دیں۔ رضیہ بی بی نے کہا کہ اگر ایک دکھیاری ماں کو انصاف نہ ملا اور اسکی داد رسی نہ کی گئی تو وہ ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کر لوں گی۔

kharl jaman shah رپورٹ ۔ مہر زاہد سر فراز واندر پریس رپورٹر

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.