اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ
اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) الیکشن کمیشن...
اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) الیکشن کمیشن...
اتحاد بین مسلمین کے فروغ کے لئے اراکین امن کمیٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، ڈی سی...
ڈراوا یا ڈرامہ عفت پٹھان کوٹ کا حملہ کیا ہوا ایک بار پھر پاکستان کو اس میں ملوث کرنے کی...
پانامہ دستاویزات میں شریف فیملی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا . ترجمان شریف فیملی لا ہور( ما نیٹرننگ ڈیسک...
ویٹرنیری سکول نو گو ایریا بن گیا جرائم پیشہ افراد کی آ ماجگاہ ، پو لیس خاموش کروڑ لعل عیسن...
پانامہ لیکس سکینڈل، عمران خان نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا اسلام اآباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کے...
مسلح افواج پر قوم کا اعتماد ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے۔ جنرل راحیل شریف راولپنڈی (ما نیٹرننگ ڈیسک )آرمی چیف...
لیہ پو لیس ان ایکشن ،7لاکھ سے زائدمالیت کا مال مسروقہ شہریوں کو واپس لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس شہریوں کے...
لیہ میں جدید ترین ریجنل ہسپتال کی اشد ضرورت ہے ۔ ملک غلام حیدر تھند لیہ(صبح پا کستان) سابق ضلع...
ضلع لیہ کے ہسپتالوں کے میڈیسن سٹورز کی جانچ پڑتال انکوئری کا عمل شروع لیہ(صبح پا کستان)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsاراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلہ وزارت قانون سے قانونی رائے لینے کے بعد کیا گیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پانامہ لیکس کے آفٹر شاکس یا کوئی اور منطق، الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندوں کے اثاثے عوام ہی سے چھپانے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہیں کی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کے حوالے سے وزارت قانون سے بھی قانونی رائے مانگی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی گزشتہ دو برسوں سے یہ پریکٹس تھی کی ارکان پارلیمنٹ کے اثاثہ جات کی تفصیلات، گزٹ نوٹیفیکیشن کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی ڈالی جارہی تھیں جس کا عوامی اور جمہوری حلقوں نے خیر مقدم کیا تھا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے الیکشن کمیشن نے اچانک ہی یہ پریکٹس روکنے کا فیصلہ کیا اور اب اراکین پارلیمنٹ کی اثاثوں کی تفصیلات صرف گزٹ آف پاکستان میں شائع کی جائیں گے۔ عوام اثاثوں کی تفصیلات کی کتب الیکشن کمیشن سے خرید کر سکیں گے۔