بیرون ملک جانے والے ہو شیار باش
مقبول جنجوعہ
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو خاص طور پر عرب ملکوں میں جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی انٹرنیشنل ٹریولز ایجنٹ دھوکا کرتے ہیں لوگوں کے ساتھ غلط بیانی کر کے لوگوں کو زیادہ تنخواہوں کا لالچ دے کر ویزے کی بھاری قیمت وصول کرتے ہیں اس وقت پاکستان میں سعودی عرب کے ویزے کی قیمت تین لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ تک ہے جو بہت زیادہ ہے جبکہ انڈیا کے لوگ صرف 70 ہزار روپے میں سعودی عرب آتےہیں اور سعودی عرب میں ڈرائیور اور لیبر کی تنخواہیں 700 سے 1000 تک ہیں جبکہ ایجنٹ 2000 یا اس زیادہ بتاتے ہیں اور پاکستان کے غریب لوگوں سے ویزے کی بھاری قیمت وصول کرتے ہیں اور پاکستان کی گورنمنٹ کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود ٹریولز ایجنٹوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتاکیونکہ پاکستان کے حکمران کرپٹ ہیں چور ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستانی گورنمنٹ کی طرف سے کوئی سہولت میسر نہیں بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کو بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے سعودی عرب میں اگر کسی پاکستانی کے ساتھ کوئی مسئلہ بن جائے تو پاکستانی سفارتخانے والے کوئی مدد نہیں کرتے سب اپنی مدد آپ کے تحت کرنا پڑتا ہے
مقبول جنجوعہ