پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لءے شاندار تقریب کا انعقاد ، یاد گار شہدا پر پھول چڑھاءے ، سلامی پیش کی گئی
لیہ( صبح پاکستان )04اگست یوم شہدائے پولیس،ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے...
لیہ( صبح پاکستان )04اگست یوم شہدائے پولیس،ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے...
لیہ (صبح پاکستان) تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے سٹی پولیس اسٹیشن لیہ کے قریب گوشت سپلائی کرنے والی...
کوٹ سلطان (فہیم منجوٹھ سے )چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہنے والے نوجوان امجد نے اپنے جرائم...
کروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)رانا انیس الرحمن، سفیر راجپوت رانا جہانزیب اکبر، بانی و قائد RMMP راؤ فخر عباس...
ملتان (صبح پاکستان ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق چین کے زرعی ادارے چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز(CAAS)کے اعلیٰ...
جھنگ (صبح پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جھنگ کے علاقے میں لڑکی پر تیزاب ڈالنے کے واقعہ کا...
لا ہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز...
لیہ۔( صبح پاکستان )یونیورسٹی آف لیہ میں جدید فزکس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی...
لیہ۔( صبح پاکستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا لائیوسٹاک کے لیے انقلابی اقدام۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن،دیہی معیشت کو...
کروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)چک نمبر 149 بی ٹی ڈی اے کا رہائشی، ایف سی کا فرض شناس اہلکار...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsلیہ( صبح پاکستان )04اگست یوم شہدائے پولیس،ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئےپولیس لائن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی گئی ،پھول چڑھائے اور درجات بلندی کےلئے دعا مانگی گئی ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم ،ڈی ایس پیز ،شہداء پولیس کی فیملیز ،نمائندگان انجمن تاجران اور سول سو سائٹی نے تقریب میں شرکت کی،تقریب کے دوران شہداء کےلئےاحتراماً ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ،یعقوم انجم بھٹی و دیگرمقررین نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں پولیس شہداء کوخراج تحسین پیش کیااور کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کاجھومر ہیں،شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،اپنی فورس کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑے ہیں،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانوں کا نذرانہ دے کر محکمہ پولیس کانام روشن کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں ،شہداء کی فیمیلزکے جذبے کو بھی سلوٹ جنہوں نے بہادر جوان محکمہ پولیس کے سپرد کیے ، قبل ازیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پرشاندار گارڈ آف آنر پیش کیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائےاور بلند درجات کےلئے دعامانگی،تقریب کے اختتام پر شہداء پولیس کے اہل خانہ کو تحائف پیش کیے گئے،ترجمان لیہ پولیس انعام الحق نے تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے ،صبح کے آغاز پر پولیس لائن مسجد میں شہداء کےلئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔