کوٹ سلطان ۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے میں امن واستحکام میری ترجیحات میں ہیں۔ سید ندیم عباس ڈی پی او کی کھلی کچہری
کوٹ سلطان {صبح پا کستان }کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور...
کوٹ سلطان {صبح پا کستان }کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور...
لیہ(صبح پا کستان)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر حکومت کی سرکاری ملازمین کی...
ملتان: مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے فوج کو 500 ارب دے کر انھیں...
پاکستان ائرفورس سے ریٹائرمنٹ اور پی آئی اے کی خدمات کے بعد ائرمارشل محمد اصغر خان نے ایک سیاسی جماعت...
لاہور . وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب میں...
لاہور۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں8خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5بچے بھی زیادتی کا نشانہ بن گئے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ...
سیشن کورٹ لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ ثناء قتل کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ مقتول بچی کے...
لیّہ ( صبح پاکستان ) اختیارات کا ناجائز استعمال بے گناہ شخص کو گرفتار کرنے پر عدالتی احکامات پر تھانہ...
لیہ(صبح پا کستان)پنجاب بار کونسل کے الیکشن برائے سال 2020-25کیلئے مہم عروج پر، امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل راجن پور...
اسلام آباد: آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات میں پارلیمانی رہنماؤں نے نیب...
کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امدادی مشن کے دوران سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر گہری تشویش...
Read moreDetails
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید ندیم عباس کی کوٹ سلطان شہر میں کھلی کچہری،اس موقع پرڈی ایس پی صدر منور احمد بزدار ،ایس ایچ او کوٹ سلطان محمد افضل ودیگر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے ،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے انفرادی واجتماعی مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کی، ڈی پی او نے فرداً فرداًدرخواستوں پر سماعت کی اور پوری توجہ کے ساتھ سائلین کے مسائل سنے ،ڈی پی اونے درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد کاروائی کرکے رپورٹ پیش کریں،ڈ ی پی او نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اور عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا ہے تا کہ پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کی فضا قائم کی جا سکے کیونکہ پولیس اور عوام ملکرہی مثالی معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں، ڈ ی پی او نے کہا کہ قانون کی بالادستی ،عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے میں امن کا استحکام میری ترجیحا ت میں شامل ہے، عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کےلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ، شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کوسراہتے ہوئے اسے ڈی پی او کا احسن اقدام قرار دیا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور انسداد جرائم کےلئے کوٹ سلطان پولیس کی کاردگردگی کو سراہتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا۔