لیہ( صبح پا کستان ) یوم سیاہ کا مقصد کشمیر یوں کی ہر سطح پر مکمل اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنا ہے۔لیہ میں کشمیر پارک ہماری کشمیریوں سے یکجہتی اور لازوال محبت کا اظہار ہے۔
یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے گزشتہ رات یوم سیاہ کے موقع پر کشمیرپارک کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل بھی ہمراہ تھے۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہاکہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا اور ناجائز تسلط برقرار رکھنے کیلئے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، ابتک لاکھوں افراد کو شہید و زخمی کر دیا گیا، خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ 5اگست 2019 کے بعد سے وادی کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد ہے، عالمی براداری کو کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنا ہونگے ۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ لیہ میںکشمیرپارک کاقیام کشمیریوں بھائیوں اظہار یکجہتی کے لئے عملی اقدام ہے کہ پوری پاکستانی کشمیریوں کے شابہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر سیدرفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے پارک میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے ۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے موقع پر موجود اہل علاقہ سے کہا کہ پارک میں صاف ستھرارکھنے کے لئے وہ بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیاءکو رکھے گئے کوڑا کرکٹ باکس میں ڈالیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم سی حکام کو پارک کی صفائی ستھرائی ،پودوں کی حفاظت وبروقت پانی دینے کی ہدایت کی