لاہور۔ آئی جی پنجاب کا ملازمین کی اے سی آرزلکھنے کے لیے افسران کی اجارہ داری ختم کرنے کافیصلہ،ماتحت ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اب افسران کے دفاترچکرلگانے کی بجائے اکتیس دسمبر تک آن لائن پر کر کے اپ لوڈ کرنے کاحکم،5 ماہ میں آن لائن سسٹم دومرحلوں میں متعارف کروا دیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس نے ملازمین کی اے سی آرزلکھنے کے لیے افسران کی اجارہ داری ختم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ماتحت ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اب افسران کے دفاترچکرلگانے کی بجائے اکتیس دسمبر تک آن لائن پر کر کے اپ لوڈ کرنے کاحکم دے دیا ہے،آئی جی پنجاب کے اس حکم کے بعد اب پنجاب پولیس میں ملازمین کو اے سی آرز لکھوانے کے لئے افسران کی منتیں نہیں کرنا پڑیں گی۔ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر کی جانب سے گریڈ 1سے گریڈ اکیس تک کے اہلکاروں وافسران کے لئے ان لائن سسٹم متعارف کروادیا گیا۔آن لائن پرفامنس اویلوایشن رپورٹ سسٹم کے ذریعے رواں سال اے سی آرز آن لائن پر کر کے متعلقہ ضلع یا برانچ کوبھجوائیں گے۔تمام افسران اکتیس دسمبرتک ماتحت ملازمین کی اے سی آرز مکمل کرنے کے پابند ہونگے۔بروقت آن لائن اے سی آرز پر نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔