لیہ(صبح پا کستان)قصاب ایسوسی ایشن لیہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری
،صدر انجمن تاجران {باروی گروپ}واحد بخش باروی،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب ہال میں حلف لیا،چوہدری محمد مشتاق عرف گوگا صدر،محمد نعیم قریشی سینئر نائب صدر،محمد عمران جٹ نائب صدر،محمد سہیل راجپوت جنرل سیکرٹری کے عہدوں کا حلف اٹھایا،تقریب حلف برداری سے صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کا پیشہ شیوہ پیغمبری ہے اس پیشہ کو ایمانداری سے اپنانے والے معیشت کے ساتھ ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے کا بہترین طریقہ ہے نومنتخب عہدیداران جہاں اپنے ممبران کے تحفظ کی نگرانی کریں گے وہاں وہ ان کو ایمانداری سے کاروبار کرنے کی تقلین بھی کریں گے
صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ تنظیم کا کام اپنے ممبران کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی ترجمانی بھی جو ان کے کاروبار کی تقویت کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں،دکانداروں کے ساتھ ساتھ صارفین کے حقوق کا تحفظ بھی تنظیم کے عہدیداران کا کام ہے،نومنتخب صدر چوہدری محمد مشتاق عرف گوگا نے کہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیہ شہر کے 70دکانداروں نے جن کا تعلق شعبہ قصاب سے ہے انہوں نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کے اعتماد پر دلجمعی سے پورا اترنے کی کوشش کروں گا،انہوں نے کہا کہ آج ہماری ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے جس حلف کا اقرار کیا ہے اس پر ایمانداری سے عملدرآمد کریں گے،اپنے دو سالہ دورانیہ میں اپنے دکانداروں کے حقوق کی نگرانی کرتے ہوئے ان کے تحفظ اور ویلفیئر کیلئے منصوبہ سازی کریں گے جو دکاندار کمزور ہوں گے ضرورت کے مطابق ویلفیئر فنڈز سے ان کی امداد کا سسٹم بھی شروع کریں گے اور ان کے کاروبار کے تحفظ کیلئے اپنی خدمات پیش کریں گے،تقریب میں صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی،جنرل سیکرٹری خلیل احمد انصاری اور ان کے دیگر عہدیداران،ڈسٹرکٹ بار سے سبطین خان گشکوری اور دیگر وکلاء،میڈیا نمائندگان،اظہر خان ہانس اورشہر بھر کے قصاب کے علاوہ سول سوسائٹی کی کثیر تعداد شہریوں نے شرکت کی،آخر میں دعا کے بعد تقریب میں شریک شہریوں کیلئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔