لیہ {صبح پا کستان} ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع لیہ میں بھی کرونا کی دوسری لہر کے اثرات ظا ہر ہو نا شروع ہو گئے ہیں ، مقا می میڈ یا کے مطا بق گذشتہ چو بیس گھنٹوں میں ضلع لیہ سے کرونا سے متاثرہ مریضوں کے دو کیسز سا منے آ ءے ہیں ،
پہلا کیس کوٹ سلطان ہاءی سکول کے طا لب علم کا ہے جس کا کرونا ٹیسٹ پا زیٹو آنے کے بعد سکول بند کر دیا گیا ہے تفصیل کے مطا بق گورٹمنٹ بواءز ہا ءی سکول کوٹ سلطان کے کل 184طلباء کے کرونا ٹیسٹ کءے گءے تھے جن میں سے کلاس نہم کے ایک طا لب علم محمد مہتاب ولد کوڑو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ نے پر ضلعی انتظا میہ کی طرف سے سکول کو بند کر دیا گیا ۔جب کہ بچے کو آءیسو لیٹ کر دیا گیا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ بچے کا والد محکمہ زراعت فیصل آباد میں ملازم ہے ۔
کرونا کا دوسرا متاثرہ کیس ضلع لیہ میں پیر جگی کے نواحی چک 172کا رہاءشی را نا حنیف ہے ۔ معلوم ہو نے پر ضلعی انتظا میہ کی طرف سے متاثرہ مریض کو اس کے گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ شخص چند روز قبل اپنی بیٹی کو لینے کراچی گیا تھا واپسی پر علامات ظا ہر ہو نے پر ٹیسٹ کریا جو مثبت آ یا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے تناظر میں ملک بھرمیں این سی اوسی کی جانب سے کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ شہریوں کے لیے گھروں سے نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔
عوامی مقامات، اجتماعات، سرکاری اور نجی شعبہ کے دفاترمیں بھی فیس ماسک لازمی قراردیا گیا ہے۔ این سی اوسی نے صوبوں کو بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریستورانوں میں فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔