اداریہ مہر اعجاز احمد اچلانہ صو بائی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ پنجاب آپ کی توجہ کے لئے ۔۔۔۔۔۔ پنجاب کا بینہ...
Read moreDetailsنظریہ پاکستان۔ نظریہ قرآن تحریر ۔ عفت بھٹی نظریہ پاکستان۔ نظریہ قرآن اور نظریہ اسلام ہے۔ کیونکہ تحریک پاکستان کے...
Read moreDetailsاصول و اسلوبِ زندگی فرد قائم ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں تحریر ۔ محمد جواد خان ہماری موجودہ خستہ...
Read moreDetails۔۔۔حرف نور۔۔۔ ہیرو سے زیرو تحریر : مہر کامران تھند ترکی جنوب مغربی ایشیاء میں ایک آزادجمہوری و اسلامی ملک...
Read moreDetailsاللہ لولی ۔۔۔۔۔۔سوہنڑی ماں بولی مامتا ، بچے کی تہذیب اور پرورش میں لوری کا کردار تحریر : محمد اسلم...
Read moreDetailsصحافی کے قتل کو 9 سال گزر گئے، پولیس اب تک لاعلم پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر میر پور...
Read moreDetailsتعلیم کی اہمیت۔۔۔مسلمان بمقابلہ یہود ونصاریٰ تحریر ۔ا طہر علی کا لرو اس وقت دینا کی آبادی سات ارب ہے...
Read moreDetailsدما دم مست قلندر عفت بھٹی میری قوم پیری فقیری کے پیچھے جس قدر بھاگتی اس کا انداذہ لگانا مشکل...
Read moreDetailsموثر احتیاط ،ڈینگی سے نجات تحریر ۔ نثار احمد خان اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلو قات پیدا کیا...
Read moreDetailsاصول و اسلوبِ زندگی جو ڑی تین بھائیوں کی اور یادیں ساری عمر کی محمد جواد خان (J.D) aoaezindgi@gmail.com ہم...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsاداریہ
دراصل بھوک ہڑتالی لطیف شبلی کی موت اسی ظالمانہ نظام کے خلاف ایک علا متی احتجاج ہے ۔
چیف آف آرمی سٹاف کی مدمت ملازمت میں تو سیع کے حق میں "مت جاؤ، جنرل راحیل شریف،" مطا لبہ کرنے والے کراچی پریس کلب کے سامنے بیٹھے بھوک ہڑ تالی بزرگ شخص لطیف شبلی چل بسے '۔
ان کے بیٹے کے مطا بق بھوک ہڑتال کئے ان کے والد کو جزل راحیل شریف کی ریٹائر منٹ پر شدید دکھ ہوا اور وہ یہ خبر سن کر خالق حقیقی سے جان ملے ۔
سیاستدانوں اور اپنے سیاسی و مذ ہبی نظریات کے لءے جانوں کی انسا نی جا نوں کی قر با نیوں سے تو تاریخ بھری پڑی ہے ، ماضی میں ہمارے ہاں بھی ایسا دیکھنے کو ملا جب سا بق وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو کو سزاءے موت کا حکم سنا یا گیا تب پی پی پی کے کار کنوں نے خود سوزی کر کے اپنے قاءد سے اپنی محبت اور عدالتی فیصلہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کریا لیکن شائد دنیا میں یہ اپنی نو عیت کا ایک منفرد واقعہ ہے کہ کسی شہری نے کسی فوجی جرنیل کی ریٹائر منٹ پر ایسا انو کھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہو ۔
جزل راحیل شریف کی ریٹاءر منٹ کے خلاف طویل بھوک ہڑتال کے سبب لطیف شبلی کی موت ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ؟ کہ آ خر ایسا کیوں ہوا ؟ لطیف شبلی نے اپنے اس انو کھے مطا لبہ کے حق میں اپنی جان داءو پر کیوں لگا دی ؟
بہت سے لوگ لطیف شبلی کے اس احتجاج کو خود کشی قرار دے کر ان سوالات کو ہوا میں اڑا رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ اشرا فیہ اپنے سیاسی سماجی معاشرتی رویوں پر غور کرے ۔
لطیف شبلی کا احتجاج جزل راحیل کی ریٹاءرمنٹ کے خلاف اور مد مت ملازمت میں تو سیع سے زیادہ ہمارے ہاں بر سر اقتدار اشرافیہ کے اس نظام کے خلاف تھا جس میں ایک عام پا کستانی شہری کی زند گی ریاستی سطح پر بد امنی ،نا انصافی ،رشوت ، شفارش ، ظلم اور استحصال پر مبنی سیاسی ، سماجی ،عدالتی اور معاشرتی استحصالی نظام کے سبب در گور ہو گئی ہے ۔۔۔
دراصل بھوک ہڑتالی لطیف شبلی کی موت اسی ظالمانہ نظام کے خلاف ایک علا متی احتجاج ہے ۔۔۔
تحریر ۔ انجم صحرائی