لیہ میں زیریلی مٹھائی کھانے سے 22افراد کی موت نے حکومت پنجاب کی کاغذی مہموں کا پول کھول دیا،جاوید کنجال
لیہ میں زیریلی مٹھائی کھانے سے 22افراد کی موت نے حکومت پنجاب کی کاغذی مہموں کا پول کھول دیا،جاوید کنجال ...
لیہ میں زیریلی مٹھائی کھانے سے 22افراد کی موت نے حکومت پنجاب کی کاغذی مہموں کا پول کھول دیا،جاوید کنجال ...
سر براہ عوامی راج جمشید دستی کا دورہ لیہ بھٹہ مزدوروں کے مطا لبات ایک ہفتہ میں تسلیم کئے جائیں ...
محکمہ صحت پنجاب کی طرف سےپیرامیڈیکس کے مختلف کیڈرز کی اپ گریڈیشن کرنے احکامات جاری لیہ(صبح پا کستان)محکمہ صحت حکومت ...
سانحہ گیارہ موڑ فتح پور ۔ معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ رانا ...
لیہ ۔ 98کروڑ 99لا کھ ر وپے سے زائد لا گت سے 333ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ۔ مہر ...
محمداکرم خان نیازی ڈی ایس پی صدر لیہ تعینات لیہ ( صبح پا کستان)محمداکرم خان نیازی ڈی ایس پی صدر ...
سانحہ گیارہ موڑ فتح پور ضلع حکو مت لیہ ہلا ک ہو نے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر ...
انٹر نیشنل ارتھ ڈئے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول گرلز میں سیمینار کا انعقاد : ماحولیاتی مسائل اور انسان کیوجہ سے ماحول ...
لیہ ۔ سا نحہ گیارہ موڑ فتح پور ،متاثرہ 42 افراد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر ...
شرح خواند گی بڑحانے میں سرکاری اداروں کے ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ا داروں کابھی اہم حصہ ہے ۔ایم این اے ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلیہ میں زیریلی مٹھائی کھانے سے 22افراد کی موت نے حکومت پنجاب کی کاغذی مہموں کا پول کھول دیا،جاوید کنجال
لیہ(صبح پا کستان)ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گڈ گورنس کا پول کھل کر سامنے آگیا حکومت پنجاب کے تمام محکموں کے ضلعی افسران وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرح کاغذی اعداد شمار کے گھوڑے ڈورا رہے ہیں پورے پنجاب میں چلنے والی انسداد ملاوٹ مہم کیلئے چلنے والی کاغذی رپورٹ کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے،ضلع لیہ کی انسداد ملاوٹ مہم کے کارنامے کے نتیجہ میں مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 22افراد کی موت پر ڈی سی او لیہ سمیت دیگر ذمہ داران افسران کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیئے تھا ان افسران کے خلاف کاروائی صرف اس لئے نہیں ہوگی کیونکہ یہ لوگ کماؤ پوت کی حیثیت رکھتے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے جنوبی پنجاب میں بسنے والے ایک ہی خاندان کے اتنے لوگوں کی وفات پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور اس کے حکومتی ذمہ داران کو سوگوار خاندان سے تعزیت کرنے کیلئے فرصت ہی نہیں کیونکہ وہ جنوبی پنجاب میں بسنے والے لوگوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے وہ وقت دور نہیں جب جنوبی پنجاب کے لوگ اپنے حق کیلئے غاصب حکمرانوں کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالیں گے۔