اشیاء خوردونوش کے استعمال کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کا تسلسل ۔ کیا یہ دہشت گردی تو نہیں ؟
لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں زہریلی مٹھائی سے 31ہونے والی اموات کے بعد ضلع لیہ میں کھانے پینے کی اشیاء میں زہریلے مواد سے مختلف علاقوں کے لوگ متاثر،ہسپتالوں میں آئے روز داخل و اموات ہونے لگیں،اشیاء خوردونوش کے ذریعے دہشت گردی کا شبہ،پولیس انتظامیہ،ضلع انتظامیہ،محکمہ صحت ،فوڈ ڈیپارٹمنٹ معاملات سے لاتعلق،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،تفصیل کے مطابق ضلع لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 31افراد کی اموات کے بعد ،شہری علاقوں اور دیہاتی علاقوں میں مختف قسم کی اشیاء خوردونوش جن میں ہوٹلوں کے کھانے،ٹینگ ساشے،جوس،تربوز،سیب و دیگر مختلف اشیاء کے استعمال کی وجہ سے لوگوں میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے دوران زہریلے مواد جسم میں پھیلے کی وجہ سے ہلاکتیں بھی ہوئیں ،گذشتہ روز بھی ایک مقامی ہوٹل سے کھانا کھانے سے طبیعت خراب ہونے کی بنا پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر تین افراد ہسپتال میں داخل ہیں اسی طرح زہریلی مٹھائی کھانے سے 31افراد کے ہلاکت والے علاقہ میں محمد سعید جوتہ کے جانور زہر کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں دکان کے باہر رکھے ٹھنڈے پانی کے کولر سے پانی پینے کی وجہ سے طبعیت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی وجہ سے مردو زن کے متاثر ہونے کی وجہ سے پورے ضلع میں خوف کی کیفیت طاری ہوگئی ہے کہ کیا چیز استعمال کی جائے اور کیا نہ کی جائے اس تما م ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ضلع پولیس ،ضلعی انتظامیہ ان واقعات کو عما واقعات کے طور پر ہینڈل کر رہی ہے جبکہ ضلع بھر کے شہری جن میں ریاض ملغانی،میاں معظم ایڈووکیٹ،حافظ محمد علی ایڈووکیٹ،عنایت کاشف ایڈووکیٹ،ڈاکٹر جاوید کنجال،محسن رضا ،اختر عباس،محمد رمضان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں اشیاء خوردو نوش کے استعمال کی وجہ سے ہونے والی ہلاکیتں اور ہسپتالوں میں مریضوں کے تواتر کے ساتھ آنے کا معاملہ عام معاملہ نہیں ہو سکتا یہ دہشت گردی بھی ہو سکتی جس پر ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس مکمل خاموش ہے اور وہ اس معاملہ کو عام معاملہ سمجھ رہے ہیں دہشت گرد اشیاء خوردونوش میں کچھ ملا کر اس کو زہریلا کرکے بھی اپنی کاروائی کرسکتے ہیں پولیس و دیگر اداروں کو اس بارے سوچنا چاہیئے ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر