لیہ (صبح پا کستان) صارفین کو ما ہ صیا م کے دوران معیاری اشیا ء خوردو نوش مقرر کر دہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتظا می افسران ،تا جر تنظیمیں و صارف نما ئندگا ن ، مشترکہ کو ششوں کے ذریعے اقداما ت عمل میں لا ئیں ۔ یہ با ت ڈی او سی محبوب احمد نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی و سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے لئے انتظا ما ت کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ نے ما رکیٹوں و سستے رمضان بازاروں میں اشیا ئے خورد و نوش کے مقررکر دہ نرخوں کے با رے میں آگا ہ کیا جبکہ برف ، کھجو ر ، سمو سہ و مٹھا ئیوں کے نر خوں کے تعین کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی کمیٹیاں قائم کر کے نر خ طے کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈی او سی نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت سبسڈی کے ذریعے فراہم کر دہ آٹا ، چینی ، گھی ، انڈے ، سبزیاں ، پھل کی سستے رمضان بازاروں میں فراہمی و دیگر تمام اشیا ء خوردو نوش کی مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے منظم بنیادوں پر اقداما ت عمل میں لا ئے جا ئیں اور متعلقہ حکا م صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے بھر پور کا م کر یں ۔ اجلاس میں ای ڈی اوزراعت و ڈائریکٹر فوڈ نے انسداد ملا وٹ مہم اور ایس او پی کے با رے میں بریفنگ دی اجلاس میں صدر انجمن تا جران کر وڑ حاجی مختیار حسین نے کر وڑ میں نا قص گو شت کی فراہمی ، صدر کریا نہ ایسوسی ایشن علی جا ن نے کریا نہ ایٹمز کے نرخوں کے تعین اور صدر انجمن تا جران لیہ واحد بخش با روی ، سیٹھ محمد اسلم خان ، راجہ افتخار حسین ، مہر محمد اقبال سمرا ، ڈاکٹر احسان الٰہی ، رانا اعجاز سہیل ، الطا ف حسین شاہ ، شیخ معین الدین ، شیخ بلو نے رضا کا رانہ طور پر مختلف اشیا ئے خوردو نوش کے نر خوں میں کمی کے بارے میں تجا ویز دیں ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ عثما ن منیر ، اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، ٹی ایم او لیہ ، کروڑ ، چوبا رہ ، ای اے ڈی اے شیخ محمد طا ہر ، پو لیس حکا م ، تا جر و صارف نما ئندگا ن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی سی او ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کے خاوند اور ٹی ایم او کر وڑ ممتاز حسین کلا چی کے بھا ئی کی نا گہا نی وفات پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے حا جی مختیار حسین کی اپیل پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔