سینئر سول جج ظہیر احمد کے لئے بہتر کا ر کر دگی پر منتھ آف دی جج کا اعزاز
لیہ (صبح پاکستان) ضلع بھر کی عدالتوں میں زیر التواء مقدما ت کو جلد نمٹا نے کے لئے تمام تر پیشہ وارانہ ذمہ داریو ں کو بروئے کارلا تے ہو ئے خد ما ت سرانجا م دیں تا کہ شہر یو ں کو بر وقت انصاف کی فراہمی کے ایجنڈے کی تکمیل کو یقینی بنا یا جا سکے ۔ یہ با ت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ظفر اقبال نعیم نے ججز کے ما ہا نہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں گزشتہ ما ہ کے دوران دائر ہو نے والے مقدما ت ،فیصلے کیے جا نے والے مقدما ت اور ججز کی فرداً فرداً کا ر کر دگی کا ملٹی میڈیا کے ذریعے جا ئزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ 2012ء زیرا لتوا مقدما ت کا اندر معیار فیصلہ کر نے کے لئے سرعت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے اور ڈائریکشن کیسسز ترجیحی بنیا دوں پر نمٹائے جا ئیں ۔ اجلاس میں ججز صاحبا ن نے مقدما ت کے جلد فیصلوں کے لئے یقین دہا نی کر ائی ۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جا وید اقبال شیخ کے گزشتہ ما ہ سب سے زیا دہ فیصلے کر نے اور سول جج رانا محمد الیاس کے ڈائریکشن کیسسز کا فیصلہ کر نے پر کا رکر دگی کو سراہا گیا ۔اور سینئر سول جج ظہیر احمد کو بہتر کا ر کر دگی پر منتھ آف دی جج کا اعزاز دیا گیا ۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نما یا ں کا رکر دگی کے حا مل جج صاحبا ن میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اجلا سمیں ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول ججز نے شرکت کی ۔