لیہ ۔ چوک اعظم پولیس کی کاروائی ،قتل کے مقدمہ میں ملوث اصل ملزم ٹریس،مخالفت کی بناء پر نامزدکئے گئے ملزم بے گناہ
لیہ(صبح پا کستان)چوک اعظم پولیس کی کاروائی ،قتل کے مقدمہ میں ملوث اصل ملزم ٹریس،مخالفت کی بناء پر نامزدکئے گئے ...
لیہ(صبح پا کستان)چوک اعظم پولیس کی کاروائی ،قتل کے مقدمہ میں ملوث اصل ملزم ٹریس،مخالفت کی بناء پر نامزدکئے گئے ...
لیہ(صبح پا کستان)لیہ پروفیشنلنز سوسائٹی کے زیر اہتمام پری میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ، یونیورسٹیز میں طلبا و طالبات ...
لیہ(صبح پا کستان)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جات میں درج مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کریں مقدمات کوبلاوجہ پنڈنگ نہ رکھاجائے ...
لیہ (صبح پاکستان)ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم محمد منشاء میو نے یوم آزادی کے موقع پر سکولوں میں اساتذہ و اہلکارو ں ...
چوک اعظم (صبح پا کستان)کریانہ سٹور بیکری مالکان ہیلتھ سرٹیفیکٹ معیاری اشیاء فروخت کریں بلا لائنس اور غیر معیاری اشیاء ...
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ڈی جی خان چوہدری محمد ارشاد لیہ: (صبح پا کستان)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ڈی ...
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء لیہ (صبح پا کستان)ضلع پو لیس لیہ شہر یو ں کو ...
لیہ(صبح پا کستان) سابق صدر پاکستان ضیا الحق شہید مسلم دنیا کے عظیم رہنما تھے جن کی خدمات کو رہتی ...
file foto لیہ(صبح پا کستان) واپڈا ٹیم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالونی میں چھاپہ پرنسپل نرسنگ سکول،ہیڈ نرس بجلی ...
لیہ(صبح پا کستان)مضر صحت ،مردہ جانوروں کا 55من سے زائد گوشت برآمد 1گرفتار3فرار،ای ڈی او ،ڈی ایل او کی سربراہی ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails
لیہ(صبح پا کستان)چوک اعظم پولیس کی کاروائی ،قتل کے مقدمہ میں ملوث اصل ملزم ٹریس،مخالفت کی بناء پر نامزدکئے گئے ملزم بے گناہ،قاسم علی نے زرعی اراضی تنازعہ پر اپنے قریبی رشتہ دارنیازاحمدکوقتل کیا،مقدمہ کی تفتیش ہومیسائیڈیونٹ نے کی،مقدمہ کی جدیدوسائنٹیفک انداز میں تمام پہلوؤں سے تحقیق تفتیش کی،ڈی ایس پی چوبارہ ، ایس ایچ اوچوک اعظم کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو ، مقدمہ میں حقائق کوسامنے لانے پر ڈی پی او لیہ کی طرف سے انچارج ہومیسائیڈمعہ ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ چوک اعظم کے رہائشی نیازاحمد جسے ماہ جون میں قتل کردیاگیاتھا جس کے بھائیوں کی طرف سے مقدمہ نمبر200تھانہ چوک اعظم می محمدنواز،عابدعلی، فلک شیراور3کس نامعلوم کیخلاف درج کرایاگیا مقدمہ کی تفتیش انچارج ہومیسائیڈیونٹ سب انسپکٹرالیاس احمد نے کی ڈی ایس پی چوبارہ سرکل واجدعلی بھروانہ نے کہا کہ ابتدائی ہی تفتیش میں نامزدملزمان کا وقوعہ میں ملوث ہونا مشکوک پایاگیا جس پر پولیس نے مقدمہ کی جدیدوسائنٹیفک انداز میں تمام پہلوؤں سے تحقیق تفتیش کی موبائل ڈیٹاودیگرآپشن بھی استعمال کئے گئے اس طرح بالآخرپولیس اصل ملزم کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئی ایس ایچ اوچوک اعظم سرفرازگاڈی نے کہا کہ ملزم قاسم علی نے گھریلوتنازعات اور تنازعہ اراضی کی وجہ سے اپنے قریبی رشتہ دار نیازاحمد کو قتل کردیامقتول نیازاحمدکے بھائیوں نے سابقہ رنجش اورمخالفت کی بناء پر اعظم وغیرہ کو مقدمہ میں نامزدکردیالیکن پولیس نے انتہائی باریک بینی اورتمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی اوربالآخراصل ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی انچارج ہومیسائیڈسب انسپکٹرالیاس احمد نے کہا کہ ملزم قاسم علی سے آلۂ قتل پسٹل بھی برآمدکرکے علیحدہ کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ قتل کی اعانت میں نامزدملزمہ خورشیدبی بی کو بھی گرفتارکرنے کیلئے ریڈزکئے جارہے ہیں ڈی پی او نے مقدمہ میں حقائق کوسامنے لانے اوراصل ملزم کوٹریس آؤٹ کرنے پرایس ایچ او چوک اعظم سرفرازاحمد ، انچارج ہومیسائیڈسب انسپکٹرالیاس احمد ، عاشق حسین اے ایس آئی ودیگر پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ شہریوں نے بھی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔