لیہ (صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجدعلی شاہ کی نگرانی میں ایڈمنسٹریٹرزٹی ایم ایز لیہ نعیم اللہ بھٹی،کروڑتنویر یزداں،چوبارہ ارشد احمد وٹونے شہریوں کوعید الاضحی کے موقع پر صاف ستھرئے ماحول کی فراہمی اور عید اجتماعات کے مقامات کی منظم صفائی کے لیے خصوصی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان ترتیب دئے کر عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام افرادی قوت و ضروری مشینری کو استعمال میں لاتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام عمل میں لایاگیاجس کی موثر مانیٹرنگ متعلقہ حکام نے کی۔عید الاضحی کے دن ائے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی نے لیہ سٹی ،چوک اعظم اور کوٹ سلطان کا دورہ کیا۔ایڈمنسٹریٹرٹی ایم ائے کروڑ تنویر یزداں نے کروڑسٹی ،فتح پورجبکہ ارشد احمد وٹوایڈمنسٹریٹرٹی ایم ائے چوبارہ نے چوبارہ سٹی کا دورہ کر کے صحت وصفائی کے کام کا معائنہ کیاٹی ایم اوزعثمان جاوید،ممتازحسین کلاچی اور شاکر حسین ہمراہ تھے۔
ضلع لیہ میں عید الاضحی کے پُر مسرت موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجدعلی شاہ نے موضع سمرا نشیب ،موضع ڈلو،موضع لوہانچ نشیب،بیٹ گجی میں دریاکے کٹاؤ سے متاثرہ خاندانوں کے ریلیف کیمپوں کے لیے اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیموں کے ذریعے ٹینٹ،فوڈ ھیمپر،مٹھائی کے پیکٹ،اور پکاپکایاکھانافراہم کیاگیاتاکہ انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیاجاسکے۔اس موقع پرڈی سی او سید واجدعلی شاہ،اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی،اے سی لیہ عمران شمس،ریونیوافسران نے دریائی کٹاوسے متاثرہ مواضعات کا دورہ کیااس موقع پرڈی سی او نے متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کی مستقل بحالی اور دریائی کٹاوکو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات عمل میں لانے کے لیے پیش رفت کی جارہی ہے ۔