لیہ(صبح پا کستان)اساتذہ کے تبادلے، ممبران اسمبلی کے محکمہ تعلیم میں ڈیرے، میرٹ نظر انداز کئے جانے کے خدشہ پر امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تین سال بعد اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی ہٹنے کے بعد ضلع لیہ میں 2ستمبر کو تبادلوں کے آرڈر دیئے جانے کے نوٹیفکیشن لگائے گئے ہیں جس پر لیگی ممبران اسمبلی، سفارشی عناصر نے محکمہ تعلیم میں ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔ میرٹ لسٹوں کو من پسند اساتذہ کے تبادلوں کے مطابق بنوانے کی اطلاعات پر امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ متعدد اساتذہ نے سیکرٹری تعلیم و دیگر اعلی سفارشوں کے بدولت دوران تبادلہ پیریڈ کے دوران بھی تبادلے کرا کے سکولوں میں جائننگ بھی دے دی ہے ۔ میرٹ نظر انداز کئے جانے کے خدشہ کے پیش نظر تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ نے وزیر اعلی پنجاب ، ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع لیہ میں سفارشوں پر ہونے والے تبادلوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور میرٹ کے مطابق اساتذہ کو ان کا حق دیا جائے۔
رپورٹ ۔ مہر زاہد سرفراز واندر