لیہ(صبح پا کستان)جرائم پیشہ عناصر کاکریک ڈاؤن کیاجائے ،مجرمان اشتہاری کو پابندسلاسل کیاجائے،تھانہ پر سائلین کوعزت دی جائے ، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ،سرکل وائز کارکردگی مانیٹرکی جائے گی قابل ستائش کارکردگی کے حامل افسران کو انعامات سے نوازاجائے گا۔ ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء کی منعقدہ کرائم میٹنگ میں پولیس افسران کو ہدایات ۔رواں سال میں درج ہونے والے کرائم کا جائزہ، سرکل افسران کی بریفنگ ۔تفصیلات کے مطابق دفترپولیس کے کانفرنس روم میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،انچارج سیکورٹی،انچارج ٹریفک،انچارج سی آئی اے سٹاف سمیت دفتری عملہ ودیگرافسران شریک ہوئے ڈی پی او نے دوران میٹنگ پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال عزت وآبروکی حفاظت کویقینی بنایاجائے جرائم پیشہ عناصر کاکریک ڈاؤن کیاجائے گشت وپڑتال کے نظام کو مؤثر کیاجائے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کویقینی بنایاجائے انھوں نے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے سرکل وائز کارکردگی مانیٹرکی جائے گی قابل ستائش کارکردگی کے حامل افسران کو انعامات سے نوازاجائے گا انھوں نے تمام افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ پر آنے والے سائلین سے اچھابرتاؤکیاجائے اور ہرشہری کو عزت دی جائے تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے میٹنگ میں رواں سال میں اب تک درج ہونے والے مقدمات ،ملزمان کی گرفتاری،مال مسروقہ کی برآمدگی اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کا جائزہ لیاگیاجبکہ قبل ازیں ڈی ایس پی صدر سرکل محمداکرم نیازی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتلایاکہ صدرسرکل میں 25اگست تک 905مقدمات درج ہوئے جن میں سے711مقدمات میں چالان مرتب کرکے عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں اور ان میں ملوث 1142ملزمان کو گرفتارکیاگیاہے جبکہ 84مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج کردیئے گئے ہیں ،ڈی ایس پی کروڑ سرکل محمدرمیض بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتلایاکہ کروڑسرکل میں 25اگست تک 682مقدمات درج ہوئے جن میں سے548مقدمات میں چالان مرتب کرکے عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں اور ان میں ملوث 1004ملزمان کو گرفتارکیاگیاہے جبکہ 37مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج کردیئے گئے ہیں اسی طرح ڈی ایس پی چوبارہ سرکل واجدعلی بھروانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتلایاکہ چوبارہ سرکل میں 25اگست تک 625مقدمات درج ہوئے جن میں سے537مقدمات میں چالان مرتب کرکے عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں اور ان میں ملوث 867ملزمان کو گرفتارکیاگیاہے جبکہ
مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج کردیئے گ