کروڑ ( صبح پا کستان) اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کا اچانک دورہ کیا ۔ اس مو قع پر میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب احمد ان کے ہمر اہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتا ل کے مختلف وارڈز اور میڈیسن سٹور کا معائنہ کیا ۔ انہو ں نے صفائی کا جا ئزہ لیتے ہو ئے ہدایت کی کہ ہسپتا ل میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جا ئے اور آنے والے مریضوں کو تمام طبی سہو لیات فراہم کی جا ئیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر زیر علا ج مریضوں کی عیا دت کی اور ان سے ہسپتا ل سے فراہم کر دہ سہو لیا ت کے با رے میں معلو ما ت لیں ۔