کوٹ سلطان (صبح پا کستان) ٹی ایم اے کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت سے بنایا گیا ویگن سٹینڈ ویران ڈرائیورز حضرات کی ہٹ دھر می کے سبب سڑک کناروں ویگن سٹینڈ قائم ،تفصیل کے مطابق شہر میں بڑی ہوئی تجاوزات اور ٹریفک کو کنڑول کرنے کی عرض سے ٹی ایم اے کی جانب سے 2008 نیشل بنک کوٹ سلطان کے عقب میں 24لاکھ روپے مالیت سے ویگن سٹینڈ اور مسافروں کے واش رومز بنائے گئے مگر 8سال گزرنے کے باوجود بھی یہ ویگن سٹینڈ فنکشنل نہ ہو سکا ،جس سے نہ صرف سٹینڈ پر لگے لاکھوں روپے ضائع ہو گئے بلکہ ٹی ایم اے ہر سال ہزاروں روپے سٹینڈ کی اس نجی اراضی کے کرایہ کے طور پر بھی دیتا ہے ،سپروائزر ٹی ایم اے سی او یونٹ کوٹ سلطان میاں فیصل فرید نے بتایا کہ کئی بار ڈرائیور حضرات کو ویگن سٹینڈ پر کھڑی کرنے کا کہا مگر بے سود رہا انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سیکرٹری آر ، ڈی کو بھی آگاہ کیا گیا اور انہوں نے سٹینڈ کا وزٹ بھی کیا تھا مگر ڈرائیورز کی ہٹ دھر می کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سٹینڈ ویران ہو چکا ہے ،شہریوں غلام قاسم ،محمد امجد ،نصیرالدین ،محمد جمال شاہ،ملک خورشید ،نوید احمد ،ملک احد،ملک صائم اور دیگر نے کہا ہے ڈرائیور حضرات نے سڑک کنارے اپنے ویگن ڈالا سٹینڈ بنا رکھے ہیں جس سے ٹریفک گھنٹوں بلا ک رہتی ہے انہوں نے ڈی سی او لیہ سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ