لیہ ۔ محکمہ ہیلتھ اینڈ پا پو لیشن کے زیر اہتمام آبادی میں توازن ،چھوٹے خاندان بارے سیمینار کا انعقاد
ہ( صبح پاکستان )حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں آبادی اور وسائل میں توازن، چھوٹ خاندان بارے عوامی ...
ہ( صبح پاکستان )حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں آبادی اور وسائل میں توازن، چھوٹ خاندان بارے عوامی ...
لیہ،( صبح پاکستان ) ضلع لیہ کے ایک اور قابل فخر سپوت سمیر چھینہ نے فٹبال کے میدان میں کامیابی ...
لیّہ (صبح پاکستان) لیہ کے ڈبل شاہ عبدالحئی تونگر کے فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت این سی سی آئی ...
یہ،( صبح پاکستان )جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلہ میں اختتامی کرکٹ میچ ڈی سی الیون اور ڈیپارٹمنٹس الیون کے ...
لیہ(صبح پا کستان ) ضلع بھر میں جشن یوم آزادی معرکہ حق ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ اس ...
لیہ ( صبح پاکستان ) میں بے گناہ ہوں اگر ایک بھی واردات ثابت ہو تو سرعام سزا دی جائے ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsہ( صبح پاکستان )حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں آبادی اور وسائل میں توازن، چھوٹ خاندان بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرامز اور سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر لیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ایک آگاہی سیمینار منعقدہوا۔ سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن نثار احمدخان ،صدر پریس کلب محسن عدیل،سینئرصحافی یعقوب مرزا،تحصیل پاپولیشن آفیسرعارف عزیز،ڈسٹرکٹ آفیسرنویدظفرسمراء،فریداللہ چوہدری،خالدشوق،سیدعمران علی شاہ ودیگرنے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غیر متوازن اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی معاشرتی و معاشی مسائل کو جنم دے رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آبادی پر قابو پانے کے لیے جامع اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو میڈیا کے ذریعے مؤثر انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ ہر شہری اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کر سکےمقررین نے کہاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی معیشت اور معاشرت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے شہری خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے اپنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کیا جا سکےکیونکہ چھوٹا اور خوشحال خاندان ہی ایک مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہےزیادہ بچوں کی پیدائش نہ صرف ماں اور بچے کی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ وسائل پر بھی غیر معمولی دباؤ ڈالتی ہےمحکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے سینٹرز سے مفت سہولیات اور رہنمائی حاصل کریں ۔مقررین نے مزید کہاکہ میڈیا، علما کرام اور تعلیمی ادارے اس قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔سیمینار کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اس مہم میں بھرپور تعاون کریں گے تاکہ ایک متوازن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔سیمینار کے آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں