رواں ہفتے لیّہ کی دو شخصیات کا انتقال ہوا ,آنا للہ و آنا الیہ راجعون.دعا ہے الله کریم ان مرحومین کی مغفرت فرماے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے .امین
ہم سے بچھڑ کر دار فانی کوچ کر جانے والے میرے ان ہم عصر دوستوں میں محمد نعیم خان اور چوہدر ی محمد یوسف شامل ہیں ..الله بخشے ہمارے یہ دونوں دوست انتہائی متحرک پولیٹکل ورکر تھے اور اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں نظریاتی کارکن کی حثیت سے جانے پہنچانے جاتے تھے ..
ٹپ ٹاپ والے محمد نعیم خان کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا .معروف کاروباری شخصیت تھے ،انجمن شہریان کے صدر رہے .بلدیہ لیّہ کےکونسلر منتخب ہوے .لیّہ میں ضیاء حمایت تحریک تشکیل دی .انجمن تاجران میں خاصے متحرک رہے .آخری سانس تک مسلم لیگی رہے لیّہ میں ان کا شمار میں نواز شریف کے جان نثار ورکروں میں ہوتا تھا ..
ہم سے جدا ہونے والے چوہدری محمد یوسف پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن تھے .مرحوم کا شمار پیپلز پا ر ٹی لیّہ کے بانی ارکان میں ہوتا تھا , مقامی علاقائی سیاست میں بھی مرحوم کا ایک جاندار کردار تھا ..سابق وزیر اعلی حنیف رامے نے جب اپنی نئی سیاسی پارٹی مساوات پارٹی کے نام سے قائم کی چوہدری محمد یوسف مساوات پارٹی کے تاسیسی کنونشن میں شریک ہونے لاہور اے .ان دنوں میں لاہور میں ایک میگزین تذکرہ سے وابستہ صحافتی ذمہ داریاں انجام
دے رہا تھا ..کنونشن میں شرکا کو کھا نے میں ڈال روٹی دی گی تھی , رپورٹنگ کے لئے ہم بھی وہاں موجود تھے .اسی کنونشن
میں چوہدری صاحب سے ملاقات بھی ہوئی یہ سال ۱۹۷۸/۷۹ کی بات ہے

انجم صحرائی لیہ









