لیہ ۔ ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کا اجلاس ، ڈپٹی کمشنر نے صدارت کی ۔ ضلع کی ریونیو حددومیں 18اشیائے خورد نوش کے نئے نرخ مقرر کردیے گئے
لیہ (صبح پا کستان)ماہ صیام کے مقد س ایام کے دوران تاجران رضاکارانہ طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ...
لیہ (صبح پا کستان)ماہ صیام کے مقد س ایام کے دوران تاجران رضاکارانہ طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ...
لیہ(صبح پا کستان ) حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ ہپاٹائٹس سکریننگ مہم شروع کردی گئی۔ڈپٹی کمشنرواجدعلی شاہ نے مہم ...
لیہ(صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں 6سستے رمضان بازار 24مئی سے فنکشنل کرنے کے لیے تما م انتظامات مکمل ...
لیہ(صبح پا کستان) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرا م کے تحت خصوصی ہفتہ ...
لیہ (صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس لیہ ساجد محبوب نے بتایا کہ رواں ماہ میں پٹرولنگ پولیس نے ...
لیہ(صبح پا کستان) اپیکا ڈی سی آفس کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب ڈی سی آفس کے لان ...
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) بستی کوڑے والا کا رہائشی نو جوان محمد ثقلین عرف کاکا جام ڈھول والے پل ...
لیہ(صبح پا کستان) صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کی سفارش پر چیف منسٹر پنجاب نے ...
لیہ(صبح پا کستان) ضلع لیہ میں جاری 682ترقیاتی منصوبے کوالٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ...
لیہ (صبح پا کستان)کاشت کاروں کے معاشی حقوق کے تحفظ اور گندم خریداری پالیسی پر علم درآمد کے لیے روزانہ ...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)ماہ صیام کے مقد س ایام کے دوران تاجران رضاکارانہ طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے بابرکت ماہ کی فضیلت سے مستفید ہوں اور مقررکردہ قیمتوں پر میعاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلا س میں اے ڈی سی جی محبوب احمد ،اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،اے سی لیہ عابد کلیار ،اے سی چوبارہ صفات اللہ خان،اے سی کوراڈی نیشن سلمان تنویر ,ڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ ،صدر انجمن تاجر ان لیہ مظفر اقبال دھول،جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین،صدر انجمن تاجران کروڑ حاجی مختیار حسین ،جنرل سیکرٹری احسان اللہ،سیٹھ ،محمد اسلم ،رانا اعجاز سہیل ،شیخ خرم،شیخ معین الدین،مہر محمد اقبال،سلیم خان کے علاوہ محکمہ زراعت ،لائیوسٹاک،مارکیٹ کمیٹی ،میونسپل کمیٹیوں،یوٹیلٹی سٹور ،سول ڈیفینس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ صیام کی برکتوں کے حصول کے لیے تاجران ضلعی انتظامیہ سے تعاون کے ذریعے عوام کو بھر پور ریلیف مہیاکریں اور مارکیٹ میں تازہ اور معیاری اشیاء خورونوش کم نرخوں پرفراہمی کویقینی بنائیں۔اجلاس میں مختلف کچن آئیٹم پرغوروخوص کیاگیااورتاجران اورکنزیومرکمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے نئے نرخ بھی مقررکئے گئے۔اجلاس میں صدرانجمن تاجران لیہ ملک مظفراقبال،صدرانجمن تاجران کروڑحاجی مختارحسین،رانااعجازسہیل نے اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔
ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اشیائے ضروریہ کی رسد و طلب کی مساوی تقسیم اور مناسب نرخو ں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول ایکٹ ،انسداد ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے تحت ضلع کی ریونیو حددومیں 18اشیائے خورد نوش کے نئے نرخ مقرر کردیے ہیں۔نئے نرخوں کے مطابق آٹا 20کلو گرام وزنی تھیلہ 650روپے،چاول سپر باسمتی نیا 96روپے فی کلو گرام،پرانا سو روپے فی کلوگرام،ایری چھ 36روپے فی کلوگرام ،ٹوٹا48روپے کلوگرام،دال چنا باریک 113روپے فی کلوگرام،موٹی 103فی کلوگرام،دال مسور موٹی 72روپے فی کلوگرام،باریک 125روپے فی کلوگرام،لوکل 66روپے فی کلوگرام،دال ماش دھلی ہوئی برما160روپے فی کلوگرام ،غیر ملکی بغیردھلی 155روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ موٹا86روپے فی کلوگرام،باریک 98روپے فی کلوگرام،چناسفید موٹالوکل نائین ایم ایم 180روپے فی کلوگرام،باریک لوکل 126روپے فی کلوگرام،سرخ مرچ کندری پسی ہوئی 180روپے فی کلوگرام،بیسن 108کلوگرام ،چینی ایکس مل ریٹ،دودھ 65روپے فی لیٹر،چھوٹا گوشت 500فی کلوگرام،بڑا گوشت 285روپے فی کلوگرام،روٹی 100گرام وزنی 5روپے ،دہی 70روپے فی کلوگرام،گھی و آئل مقرر کردہ نرخ سال 2015سیکرٹری انڈسٹری پنجاب،کھجورایرانی 125روپے فی کلوگرام،سکھر130روپے فی کلوگرام،اصیل 120روپے فی کلوگرام یہ نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔جبکہ سستے رمضان بازاروں میں 5 روپے فی کلوگرام رعایت پر دستیاب ہوں گے۔اور سستے رمضان بازاروں میں،چینی 50روپے فی کلوگرام، چھوٹا گوشت 490روپے فی کلوگرام،بڑا گوشت 275روپے فی کلوگرام،دستیاب ہوگا۔