لیہ(صبح پا کستان) صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کی سفارش پر چیف منسٹر پنجاب نے ضلع لیہ کے تین گرلز مڈل سکولوں کی اپ گریڈیشن کرکے ہائی کا درجہ دے دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں یونین کونسل سرشتہ تھل کاگرلز مڈل سکول چک نمبر 160بی ٹی ڈی اے،یونین کونسل سونہارا وساواکا گرلز مڈل سکول بستی میاں اور یونین کونسل بیٹ وساوا شمالی کا گرلز مڈل سکول شامل ہے جسے اپ گریڈ کرکے گرلز ہائی سکولوں کا درجہ دے دیا گیاہے۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







