لیہ(صبح پا کستان ) حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ ہپاٹائٹس سکریننگ مہم شروع کردی گئی۔ڈپٹی کمشنرواجدعلی شاہ نے مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا۔سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرامیرعبداللہ سامٹیہ اورایم ایس ڈاکٹربشیراحمدسمرا ان کے ہمراہ تھے۔حکومت پنجاب کی طرف سے ہےپاٹائےٹس کے مریضوں کی تشخیص اورمفت علاج معالجہ کے لئے فری سکرےننگ کاعمل جاری ہے اورمریضوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے ۔ مثبت رپورٹ آنے والے مریضوں کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی اورادویات ان کی دہلیزپرکورئیرسروس کے ذریعہ پہنچائی جائیں گی ۔7روزہ مہم 27مئی تک جاری رہے گی ۔ سکریننگ کے لئے آنے والے مردوخواتین اوربچوں کے لئے 6 ڈیسک قائم کئے گئے ہیں
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










